ایران بد دیانت ہے: امریکی رپورٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوامِ متحدہ کے ایک ادارے نے امریکی حکومت کی اس رپورٹ پر احتجاج کیا ہے جس میں ایران کے جوہری پروگرام کو ’غلط اور گمراہ کن‘ قرار دیا گیا ہے۔ ایک خط میں جو اخباروں کے ہاتھ لگ گیا ہے، بین الاقوامی جوہری ادارے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کانگریس کی رپورٹ میں ادارے کے ایران کے پروگرام کے بارے میں حقائق کو مسخ کیا گیا ہے۔ کانگریس کی رپورٹ میں عالمی ادارے کے ایک انپسکٹر کی معزولی کے حوالے سے کیئے گئے دعاوی کا بھی برا منایا گیا ہے۔ تاہم عالمی ادارے کے خط پر واشنگٹن نے ابھی تک کوئی ردِ عمل ظاہر نہیں کیا۔ ڈیموکریٹ پارٹی کے ایک ممبر نے جو ایوان کی اس انٹیلیجنس کمیٹی کے رکن بھی ہیں جس نے رپورٹ جاری کی ہے، کہاہے کہ ایران پر تیار کی جانے والی رپورٹ عام لوگوں کے لیئے نہیں تھی۔
’یہ رپورٹ اس طرح تیار نہیں کی گئی کہ اس پر بھروسہ کیا جا سکے۔ اس رپورٹ کو جن ثبوتوں کے ذریعے تیار کیا گیا ہے وہ قابلِ بھروسہ نہیں ہیں۔‘ ایران کے جوہری پروگرام پر یہ رپورٹ اگست کی تئیس تاریخ کو جاری کی گئی تھی اور عالمی ادارے کے ایک ڈائریکٹر نے اس رپورٹ پر اعتراضات کیئے ہیں۔ ادارے کے خط میں کہا گیا ہے کہ کانگریس کمیٹی کی رپورٹ کا یہ دعویٰ غلط ہے کہ ایران نے یورینیم کو اس حد تک افژودہ کر لیا ہے کہ اسے ہتھیاروں میں استعمال کیا جا سکے۔ خط کے مطابق خود عالمی ادارے کی اپنی معلومات بتاتی ہیں کہ ایران میں یورینیم کی افزودگی بہت ہی نچلی سطح پر ہے۔ خط میں اس دعوے کو بھی غلط قرار دیا گیا ہے کہ عالمی ادارے نے ایران کے جوہری پروگرام پر نظر رکھنے کے لیئے مقرر ایک انسپکٹر کو اس لیئے برطرف کر دیا تھا کہ انہوں نے ’ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے دھوکہ بازی دیکھ کر تشویش کا اظہار کیا تھا۔‘ | اسی بارے میں جوہری پروگرام: مذاکرات پر زور23 August, 2006 | آس پاس ’ایرانی جواب عالمی مطالبات سے کم‘24 August, 2006 | آس پاس جوہری پروگرام نہیں رکےگا: ایران06 August, 2006 | آس پاس جوہری توانائی مطلق حق ہے: نژاد 29 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||