BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 28 September, 2006, 17:07 GMT 22:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ریاستیں ترقی کی رفتار بڑھائیں‘

منموہن سنگھ
منموہن سنگھ نے کہا کہ ترقی کے لیئے بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنا ہو گا
ہندوستان کے وزیر اعظم منموہن سنگھ نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا ہے کہ شمالی ریاستیں اس رفتار سے ترقی نہیں کر رہی ہیں جس رفتار سے پورا ملک ترقی کر رہا ہے۔

انہوں نے شمالی ریاستی حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ صنعت اور کاروبار کے کام کو بڑھانے میں جو بھی رکاوٹیں ہیں ان کو ختم کریں تاکہ ریاستوں کی بہتر ترقی ہوسکے۔

وزیر اعظم ریاست پنجاب کے شہر چندی گڑھ میں شمالی ریاستوں کے وزراء اعلی اور ملک کے بڑے صنعت کاروں کو خطاب کر رہے تھے۔

مسٹر سنگھ نے کہا کہ پنجاب، ہریانہ، دلی، ہماچل پردیش، اتر پردیش ، اترانچل، راجستھان اور جموں اور کشمیر جیسی ریاستیں پورے ملک کی نسبت ترقی کے عمل میں پیچھے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ شمالی ریاستیں اکثریت سے ہنگامہ آرائی کا شکار ہو رہی ہیں اور ان کے درمیان اقتصادی روک ٹوک اور تجارت کے لیئے آمد و درفت میں رکاوٹوں کی وجہ سے یہ ترقی مناسب نہیں ہو سکی ہے۔

مسٹر سنگھ نے وزراء اعلی سے کہا ہے کہ ریاستوں کی بہتر ترقی کے لیئے آپس میں بجلی اور پانی جیسے بنیادی وسائل کے تقسیم کے لیئے مل کر کام کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پڑھائی لکھائی کی بہتر سہولتیں، بہتر صحت اور ہنر کے بغیر نوجوان نسل کبھی آگے نہیں بڑھ پائے گی۔ اور ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیۓ‎ کہ ملک کی ترقی کے لیئے اس طرح کی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنا ضروری ہے۔

وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ حکومتیں انتخابات میں عوام کی حمایت اور سستی شہرت حاصل کرنے کے لیئے بڑے اعلانات سے گریز کریں اور حقیقی معنوں میں ترقی کا کام کریں۔ بڑے بڑے اعلانات سے عوامی خزانے پر زبردست بوجھ پڑتا ہے اور حکومت کو ہر برس اسی کی طرح کی اسکیموں پر اربوں روپئے غیر ضروری طور پر صرف کرنے پڑتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد