BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 18 August, 2006, 08:51 GMT 13:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دہشت گردی پر علماء کانفرنس

مسلمانوں ميں عام تاثر ہے کہ میڈیا میں انہيں اجتما‏عی طور پر قصور وار کے طور پر پیش کیا جاتا ہے
مسلمانوں ميں عام تاثر ہے کہ میڈیا میں انہيں اجتما‏عی طور پر قصور وار کے طور پر پیش کیا جاتا ہے
ہندوستان میں دہشت گردی کے سوال پر تبادلہ خیال کےلئے سرکردہ مذہبی رہنماؤں نے بیس اگست کو ایک دو روزہ کانفرنس بلائی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب مذہبی رہنماؤں کی اس نوعیت کی کوئی کانفرنس ہو رہی ہے۔

جمعیت العماء ہند کے جنرل سیکرٹری مولانا محمود مدنی نے بتایا کہ اس کانفرنس میں مسلمانون کے ہرمسلک اور مکتبہ فکر کے علماء شریک ہوں گے۔

رکن پارلیمان مولانا مدنی نے بی بی سی کو بتایا کہ ’عالمی اور ملکی سطح پر دہشت گردی کے حوالے سے اسلام، مسلمانوں اور مدارس کے بارے میں مختلف سطحوں پر جو تصویر پیش کی جا رہی ہے اس پر ہميں بہت تشویش ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں خاموشی ملک و ملت خصوصاً مدارس کے کردار کے تحفظ کے نقطہ نظر سے بڑی نقصان دہ ہے۔

’دہشت گردی: اسباب اور تدارک‘ کے عنوان سے یہ کانفرنس دلی میں ہوگی اور اس میں حکومت، سرکاری ایجنسیوں اور میڈیا کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جائے گا اور آئندہ کے لئے اقدامات طے کیئے جائيں گے۔

مولانا مدنی نے بتایا کہ اس کانفرنس میں وزیر اعظم منموہن سنگھ بھی شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کے علاوہ وزیر داخلہ، وزیراطلاعات اور انسانی وسائل کے فروغ کے وزیر اور بعض دیگر وزراء کی شرکت بھی متوقع ہے۔

ایک نشست میں ملک کے سرکردہ مدیروں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ ہندوستان کے مسلمانوں ميں عام تاثر یہ ہے کہ دہشت گردی کے حوالے سے میڈیا میں انہيں اجتما‏عی طور پر قصور وار کے طور پر پیش کیا جاتا ہے ۔ دہشت گردی کے پےدر پے واقعات سے مسلمانوں کو دفا‏عی رخ اختیار کرنا پڑا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد