BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 17 August, 2006, 14:20 GMT 19:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سکولوں کا نصاب، متنازعہ موضوعات

بچوں کے لیے جاننا ضروری ہے کہ آزادی کے بعد ہندوستان میں کیا کیا اہم واقعات رونما ہوئے ہیں
ہندوستان میں سکولوں کے نصاب کے مرکزی ادارے این سی ای آر ٹی نے کتابوں میں بابری مسجد کے انہدام، 1984 کے سکھ اور سنہ 2002 کے گجرات فسادات جیسے متنازعہ موضاعات کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی ای آر ٹی کی اسکول کا نصاب وضع کرنے والی کمیٹی نے بارہویں جماعت کے ان طلباء کے لیے اس کورس کو تیار کیا ہے جو سیاسی سائنس کو
ایک اختیاری مضمون کے طور پر پڑھیں گے۔

کورس کا نام ’انڈین پولٹکس سنس انڈیپینڈنس‘ یعنی ’ آزادی کے بعد ہندوستان کے سیاسی حالات‘ رکھا گیا ہے۔

این سی آر ٹی کے مشیر اعلیٰ پروفیسر یوگیندر یادو نے بی بی سی کو بتایا کہ بارہویں کلاس کے بچوں کے لیئے یہ نیا کورس اس لیئے بنایا گیا ہے کیونکہ بچوں کو 1920 اور 1930 میں ہونے والے واقعات کے بارے میں تو علم ہوتا ہے لیکن انہیں یہ علم نہیں ہوتا ہے کہ 1975 میں کیا ہوا ہے۔

ان کا کا کہنا تھا کہ بارہویں جماعت کے بچے دو تین برس کے بعد ووٹ دینے کا حق حاصل کر لیں گے ان کے لیئے یہ جاننا ضروری ہے کہ آزادی کے بعد ہندوستان میں کیا کیا اہم واقعات رونما ہوئے ہیں۔

پروفیسر یوگیندر یادو نے بتایا کہ مذہبی فسادات کو نصاب میں اس طرح شامل کیا جائےگا کہ کوئی تنازعہ نہ پیدا ہو اور ان میں کسی فرد واحد کے بارے میں نہیں بلکہ واقعات کے بارے میں بتایا جائےگا۔ اس میں وہی حقائق پیش کیے جائیں گے جو حکومت، عدالت اور قومی اداروں کے ہیں اور جن کے بارے میں کوئی تنازعہ نہیں ہے۔

ین سی آر ٹی کے سابق چئیرمین جے ایس راجپوت نے اس تبدیلی پر نکتہ چینی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2004 کے نصاب میں یہ تبدیلی ایک سیاسی قدم ہے اور اس کے پیچھے کوئی تعلیمی مقصد نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورس میں انسانی حقوق کا حوالہ دیا گیا ہے۔ کیا گجرات ہی انسانی حقوق کی بات کرنے کی ایک مثال ہے؟ یہ سوچنے کی بات ہے کہ بارہویں کلاس میں مختلف مذاہب کے طلباء ہوتے ہیں جب وہ ان فسادات کے بارے میں پڑھیں گے تو ان کے دماغ پر کیا اثر پڑے گا۔ کیا سماج کو ایک ساتھ لانے کے لیئے یہ صحیح قدم ہے؟۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورس میں تبدیلی سیاست اور نظریے کے بغیر ہونی چاہیۓ۔ لیکن کورس میں کی جانی والی یہ تبدیلیاں ایک سیاسی چال ہے۔

این سی آر ٹی کے اس نۓ کورس کو آئندہ برس سے اسکولوں میں شروع کیا جائیگا۔ نۓ کورس میں صرف فسادات ہی نہیں بلکہ جنگ، ایمرجنسی کا نفاذ، سیاسی جماعتوں کا اتار چڑھاؤ، مخلوط حکومت کا دور، خواتین کی تحریکیں اور فرقہ پرستی کے فروغ جیسے اہم موضوعات کو بھی شامل کیا جارہا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد