’انتہا پسند حملہ کر سکتے ہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا ہےکہ خفیہ ایجنسیوں نے ملک میں مزید دہشت گرد حملوں کے بارے میں خبر دار کیا ہے۔ مسٹر سنگھ کا کہنا ہے کا شدت پسند ملک کے اقتصادی اور مذہبی مقامات کے ساتھ ساتھ ملک کے جوہری تنصیبات کو بھی نشانہ بنا سکتے ہيں۔ انکا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے نشانے پر فوج کے کئی اہم مقامات بھی شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ خفیہ ایجنسیوں نے مزید خودکش حملوں کے لیئے بھی خبر دار کیا ہے۔ وزیر اعظم کی جانب سے یہ بیان ممبئی بم دھماکوں کے تقریبا دو مہینوں کے بعد آيا ہے۔ ان حملوں میں کم از کم ایک سو اسّی افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ دارالحکومت دلی میں سلامتی سے متعلق ایک میٹنگ میں مسٹر سنگھ نے کہا کہ ’ ملک کے بعض شہری علاقوں ميں دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں اور انکی یہ موجودگی خطرناک ہے‘۔ ہندوستان کے زير انتظام جموں کشمیرمیں موجودہ حالات کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ ’حلانکہ گزشتہ دو برس میں خطے میں حالات بہتر ہوئے ہیں لیکن ہمیں ملک مخالف ایسی طاقتوں کی حرکتوں پر نظر رکھنی ہوگی جو عوام کے جذ بات کا فائدہ اٹھا کر انہیں شدت پسندی اختیار کرنے پر زوو دیتے ہیں‘۔ وزير اعظم نے ماؤنواز باغیوں سے نمٹنے کے لیئے موثر حکمت عملی اختیار کرنے پر زور دیاہے۔ ہندوستان کی متعدد ریاستوں میں گزشتہ بیس برسوں سے ماؤنواز باغی سرگرم ہیں اور اب تک اس سلسلے میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ماؤنواز باغی اندھرا پردیش، مہاراشٹر، اڑیسہ ، بہار اور چھتیس گڑھ کے قبائلی علاقوں میں حکومت سے بر سر پیکار ہیں۔ | اسی بارے میں ہمیں کوئی جھکا نہیں سکتا: منموہن12 July, 2006 | انڈیا ’دھماکوں میں سرحد پار کا ہاتھ ہے‘14 July, 2006 | انڈیا ’دہشت گردی، سختی ضروری‘16 July, 2006 | انڈیا دہشت گردی سے مذاکرات کمزور15 August, 2006 | انڈیا ’مسلمانوں کے درد کو سمجھتا ہوں‘22 August, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||