ہمیں کوئی جھکا نہیں سکتا: منموہن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے وزیراعظم منموہن سنگھ نے ممبئی بم دھماکوں کے دوسرے روز قوم سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائےگا۔ انہوں نے صبر و تحل سے کام لینے پر عوام کی حوصلہ افزائی کی ہے اور کہاہے کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت کر رہے گی۔ منموہن سنگھ نے کہا کہ بم دھماکوں سے ممبئی کے عوام زبردست صدمے سے گزر رہے ہیں ہیں لیکن پوری قوم اس مصیبت کی گھڑی میں ان کے ساتھ ہے۔ ’میں ان لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جہنوں نے بزدل دہشت گردوں کا جواب انسانیت اور حوصلہ مندی سے دیا ہے۔ آپ کا یہ حوصلہ موت کے سوداگروں کے ناپاک ارادوں کا ناکام بنانے میں کامیاب ہوگا۔‘ وزیراعظم نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہےجب ہندوستان کے دشمنوں نے امن اور خوشحالی کو تار تار کرنے کی کوشش کی ہے۔ ’لیکن ان عناصر کو یہ نہیں معلوم کہ بھارت متحد ہے اور متحد رہےگا۔‘ منموہن سنگھ نے کہا: ’شاید یہ شرارتی لوگ یہ نہیں سمجھتے کہ ہم انہیں کبھی بھی ان کے ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔‘ وزیراعظم کا کہنا تھا: ’میری پوری ہمدردی ان لوگوں کے ساتھ ہے جنکے گھر والے یا اقرباء ان حملوں میں نہیں رہے۔ ہم ایسے تمام متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کرینگے۔‘ منموہن سنگھ نے کہا کہ بھارت کو کوئی بھی جھکا نہیں سکتا ہے اور اس کی ترقی کے راستے نہیں روک سکتا۔ ’ہماری معاشی ترقی کی پہیہ یوں ہی چلتی رہیگی۔ بھارت پر اعتمادی سے بلندی کی طرف رواں دواں رہےگا۔‘ وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ چیلنجیز سے نمٹنے کے لیے حکومت ہر ممکن قدم اٹھائےگی۔ ’ہم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ کو جیت کر ر ہیں گے۔‘ انہوں نے عوام سے ایک بار پھر اپیل کی کہ وہ صبر و تحمل سے کام لیں اور افواہوں پر توجہ نہ دیں ۔ ’ہم کسی کو تفرقہ ڈالنے کا موقع نہ دیں۔ ہماری طاقت ہمارا اتحاد ہے ۔ ہمیں ایک رہنا ہے۔‘ |
اسی بارے میں ممبئی میں زندگی معمول پر12 July, 2006 | انڈیا بھارت: پولیس چوکس، ملزموں کی تلاش جاری12 July, 2006 | انڈیا مشرف کارروائی کریں: انڈیا12 July, 2006 | انڈیا 183 ہلاک، 750 زخمی: ریڈ الرٹ، تحقیقات جاری12 July, 2006 | انڈیا ’بم حملے بزدلانہ کوشش ہیں‘11 July, 2006 | انڈیا ممبئی میں دھماکے: ایک سو پچھتر ہلاک11 July, 2006 | انڈیا ممبئی دھماکوں کے اگلے روز12 July, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||