BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 24 September, 2006, 17:07 GMT 22:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’اب مشرف بھی کارکردگی دکھائیں‘

پاکستان کو بھی اپنے خطے میں جاری دہشتگردانہ کارروائی روکنے کی ذمے داری اٹھانی ہوگي: منموہن سنگھ
ہندوستان کے وزير اعظم منموسن سنگھ نے ایک بار پھر دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ اب پاکستان کے صدر مشرف کو اپنی کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم ریاست اترانچل کے نینیتال شہر میں جاری کانگریس کے وزراء اعلی کے اجلاس کے اختتام پر ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

مسٹر سنگھ کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے اپنا رویہ نہیں بدلا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہندوستان نے ہمیشہ بات چیت کی حمایت کی ہے اور اب بھی ہندوستان بات چیت کے لئے تیار ہے لیکن پاکستان کو بھی اپنے خطے میں جاری دہشتگردانہ کارروائی روکنے کی ذمے داری اٹھانی ہوگي ۔

حال ہی میں ہوانا میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایک مشترکہ کارروائی کرنے پر حزب اختلاف نے سخت نکتہ چینی کی تھی۔

کسی معصوم کو ملزم ٹھہرانا غلط ہے
 جب کسی مسلم شخص کو پوچھ گـچھ کے لئے گرفتارکیا جا تا ہے تو فوراً انکی خبريں ذرائع ابلاغ میں آ جاتی ہیں لیکن جب انہیں رہا کر دیا جاتا ہے تو کہيں کوئی خبر نظر نہیں آتی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی پر قابو پانے کے دوران کسی بھی معصوم کو ملزم قرار دینا غلط ہے
سونیا گاندھی

اس کے جواب میں وزير اعظم نے کہا: ’نہ تو ہندوستان جموں اور کشمیر علاقے سے لگی ہوئی پاکستان کی سرحد میں کوئی تبدیلی لانا چاہتا ہے اور نہ پاکستان کنٹرول لائن کو مستقل سرحد ميں تبدیل کرنے کی حمایت کرتا ہے اس لئے دونوں ملکوں کے سامنے بات چیت کرنے کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے۔‘

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک پر مزید دہشتگردانہ حملوں کا خطرہ برقرار ہے اور صورتِ حال سے نمٹنے کے لئے انڈیا کو جس حد تک تیار رہنا ضروری ہے وہ تیار ہے۔

لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ خطرے سے نمٹنے کے لئے خفیہ ایجنسیوں اور پولس کی کارکردگی کو جدید بنانے کی ضرورت ہے۔

ملک میں اقلیتوں کے حالات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اقلیتوں کی پریشانیوں کو صحیح طریقے سے سمجھنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان کو کیا کرنا ہوگا
 ہندوستان نے ہمیشہ بات چیت کی حمایت کی ہے اور اب بھی ہندوستان بات چیت کے لئے تیار ہے لیکن پاکستان کو بھی اپنے خطے میں جاری دہشتگردانہ کارروائی روکنے کی ذمے داری اٹھانی ہوگي
منموہن سنگھ

اس موقع پر کانگریس کی صدر سونیا گاندھی بھی موجود تھیں ۔ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ گاندھی نے کہا کہ دہشتگردانہ حملوں کے لئے کسی ایک برادری کو ذمہ دار ٹھرانا غلط ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ’لوگوں میں یہ احساس نہیں آنا چاہيے کہ پوری برادری ان حملوں میں ملوث ہے۔‘

محترمہ گاندھی نے مزید کہا کہ جب کسی مسلم شخص کو پوچھ گـچھ کے لئے گرفتارکیا جا تا ہے تو فوراً انکی خبريں ذرائع ابلاغ میں آ جاتی ہیں لیکن جب انہیں رہا کر دیا جاتا ہے تو کہيں کوئی خبر نظر نہیں آتی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی پر قابو پانے کے دوران کسی بھی معصوم کو ملزم قرار دینا غلط ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد