93 دھماکے: اسلحہ اتارنے والوں کوسزا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ٹاڈا کی خصوصی عدالت نے انیس سو ترانوے میں ممبئی میں ہونے والے بم دھماکوں سے قبل اسلحہ اتارنے اور اسے شہر تک پہنچانے والے چھ مجرمین کو پانچ سال سے چودہ سال کی سزا سنائی ہے۔ انیس سو ترانوے بم دھماکوں کی سماعت کرنے والے خصوصی جج پرمود دتاتریہ کوڈے نے شریف عبدالغفور پرکار کو ٹاڈا کی تین دفعات کے تحت سزائیں سنائی ہیں۔ شریف عبدالغفور پرکار پر، جو لینڈنگ اور ٹرانسپورٹ ایجنٹ بھی ہیں، عدالت نے سات سال، دس سال اور چودہ سال کی سزا اور کل ملا کر تین لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ پچہتر سالہ پرکار گرفتاری کے بعد سے اب تک جیل میں ہی تھے۔ انہیں شاید جلد ہی رہائی مل جائے گی لیکن اگر انہوں نے تین لاکھ روپے ادا نہیں کیے تو تین سال مزید قید ہو سکتی ہے۔ دوسرے مجرم پرکار کے اپنے بیٹے مجیب پرکار کو عدالت نے پانچ سال قید اور پچیس ہزار روپیہ جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ مجیب عدالت میں سزا سنتے ہی رو پڑے۔ مجیب کی گرفتاری کے بعد انہیں جلد ہی ضمانت مل گئی تھی اس لیے اب انہیں جیل میں سزا کاٹنی ہوگی۔ رائے گڑھ کے رہنے والے یہ باپ بیٹے ساحل پر آنے والے سامان کو اتارنے میں مدد کرنے کا کام کرتے تھے۔
اسلحہ اتارنے کے بعد اسے شہر تک پہنچانے کے لیے اپنی جیپ دینے والے مجرم راجیو جین کو عدالت نے سات سال قید اور ایک لاکھ روپیہ جرمانہ کی سزا دی ہے۔ رقم ادا نہ کرنے پر تین سال مزید قید ہو سکتی ہے۔ مجرم سرفراز داؤد فنسے کو عدالت نے شیکھاڑی میں اسلحہ اور آر ڈی ایکس کی لینڈنگ کے جرم میں نو سال قید اور پچیس ہزار روپیہ جرمانہ ادا کرنے کی سزا دی ہے۔اب تک عدالت اٹھائیس مجرمین کو سزا سناچکی ہے۔ کل جمعہ کے روز عدالت نے اداکار سنجے دت کو عدالت میں حاضر رہنے کا حکم دیا ہے۔ سنجے کئی دنوں سے عدالت نہیں آرہے تھے کیونکہ اس سے قبل سنجے کی وکیل فرحانہ شاہ نے عدالت کو بتایا تھا کہ ان کے مؤکل کی طبیعت اچانک خراب ہو جانے کی وجہ سے وہ عدالت میں حاضر نہیں ہو سکتے ہیں۔ سرکاری وکیل اجول نکم نے بتایا کہ جعمہ کو سنجے کے بارے میں فیصلہ متوقع نہیں ہے کیونکہ ابھی تک پروبیشن آف اووفینڈرز ایکٹ کے افسران نے سنجے کے بارے میں عدالت کو رپورٹ نہیں دی ہے۔ |
اسی بارے میں ممبئی: عمارت کو بم سے اڑانےکی دھمکی23 May, 2007 | انڈیا 93 ممبئی دھماکے: مزید چھ کو سزا22 May, 2007 | انڈیا ممبئی دھماکے، چار سپاہیوں کو سزا21 May, 2007 | انڈیا ممبئی دھماکے، پانچ کو قید بامشقت 18 May, 2007 | انڈیا ممبئی دھماکے: سزاوں کا اعلان کل08 May, 2007 | انڈیا ممبئی دھماکے: پانچ افراد مزید مجرم29 September, 2006 | انڈیا ’ پانچ بری، ایک قصوروار‘28 September, 2006 | انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||