BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 19 December, 2006, 10:02 GMT 15:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سنجے: ضمانت میں دو دن کی توسیع
اداکار سنجے دت
عدالت نے سنجے کو انیس دسمبر تک ضمانت دی تھی (فائل فوٹو)
1993 کے ممبئی بم دھماکوں کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے اداکار سنجے دت کو ان کی انیس دسمبر تک ضمانت کی درخواست پر مزید دو روز کی مہلت دے دی ہے۔

عدالت نے سنجے دت کو دہشت گردی کے الزام سے تو بری کر دیا تھا لیکن انہیں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مجرم قرار دیا تھا۔ عدالت نے سنجے دت کو ان کی درخواست پر انیس دسمبر تک ضمانت دے دی تھی۔

ضمانت کی معیاد ختم ہونے سے ایک روز قبل سنجے دت نے عدالت میں یہ معیاد بڑھانے کی اپیل کی تھی لیکن منگل کو عدالت نے ان کی ضمانت مزید دو روز بڑھاتے ہوئے انہیں 21 دسمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

دو گھنٹے تک چلنے والی سماعت کے بعد عدالت نے کہا کہ سنجے دت کی اپیل پر 21 دسمبر کو کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

سنجے دت کی اپیل کے بارے میں ان کی وکیل فرحانہ شاہ نے بتایا ’سنجے ایک فلمی اداکار ہیں اور وہ اپنی فلموں کو ادھورا نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو اس سے مالی نقصان کے علاوہ ان کی ساکھ بھی متاثر ہو گی‘۔

فرحانہ شاہ نے مزید بتایا ’سنجے دت امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے والی اپنی بیٹی ترشا کے ساتھ کرسمس کی چھٹیاں گزارنا چاہتے ہیں‘۔

ممبئی بم دھماکوں کے سلسلے میں پولیس نے سنجے دت کو گرفتار کر لیا تھا اور تقریبًا 18 ماہ جیل میں گزارنے کے بعد انہیں ضمانت ملی تھی۔

خصوصی عدالت نے 1993 میں ہونے والے بم دھماکوں کے 123 ملزمان میں سے 100 کو قصور وار قرار دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق قصور واروں کی سزاؤں کا اعلان اگلے سال جنوری میں کیا جائے گا۔

اداکارسنجے دتممبئی دھماکے 93
سنجے دت پر مقدمے کا فیصلہ متوقع
سنجے دتملزم نمبر 117
بم دھماکہ کیس کے ملزم سنجے دت
اسی بارے میں
سنجے دت کیس کا فیصلہ آج؟
27 November, 2006 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد