سنجے دت پر فیصلہ دیوالی کے بعد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انیس سو ترانوے بم دھماکوں کے مقدمات کا فیصلہ سنا رہی ٹاڈا عدالت نے فلم سٹار سنجے دت کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں سنایا ہے۔ عدالت نے بدھ کے روز طلب کئے گئے تمام چھبیس ملزمان کی حاضری لی اور صرف تین ملزمان کے بارے میں فیصلہ سنایا۔ فلم سٹار سنجے دت صبح گیارہ بجے عدالت میں ایک بار پھر نیلے رنگ کی شرٹ پہن کر پہنچے۔ ان کے ساتھ ایک اور ملزم اجے مارواہ تھے۔ عدالت میں ہمیشہ کی طرح سنجے دت سب سے آخری بینچ پر اجے مارواہ، یوسف نل والا اور روسی ملا کے ساتھ ساتھ بیٹھے تھے۔ عدالت نے حاضری کے بعد ان ملزمان کو جانے کی اجازت نہیں دی اور پہلی مرتبہ سنجے نے عدالت میں ملزمان کو سزا دینے کی کارروائی دیکھی۔ جسٹس پرمود دتاتریہ کوڈے نے ملزم نمبر 79 اسحق ہجوانی ، ملزم نمبر 106شاہنواز ہجوانی اور ملزم نمبر 111 سکندر ہجوانی کو مجرم قرار دیا۔ سی بی آئی کے مطابق یہ تینوں ملزمان بم دھماکہ سازش اور ٹاڈا کی دفعہ 3(3) کے تحت ملزم ہیں۔ عدالت نے شاہنواز کو بم دھماکہ سازش کے الزام سے بری کر دیا۔ سنجے دت پر غیر قانونی طور پر اے کے 56 رائفل رکھنے کا الزام ہے۔ سی بی آئی کے مطابق چھ مارچ کو مافیا سرغنہ انیس ابراہیم کے کہنے پر سنجے کے گھر پر ابو سالم، بابا موسی چوہان ، سمیر ہنگورا اور حنیف کڑا والا اسلحہ سے بھری گاڑی لے کر پہنچے تھے۔ سنجے نے اس میں سے تین اے کے 56 رائفلز اور کچھ ہینڈ گرینیڈ رکھے تھے۔ سی بی آئی کے مطابق سنجے دت ماریشیش میں فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے تب انہیں گرفتاریوں کے بارے میں پتہ چلا اور سنجے نے مبینہ طور پر اپنے دوست یوسف نل والا ، اجے مارواہ اور کیرسی ایڈ جانیا کو اے کے 56 رائفل کو فوری طور پر تباہ کر نے کو کہا تھا۔ سی بی آئی کا دعوی ہے کہ جہاں رائفل کو پگھلایا گیا تھا وہاں سے رائفل کا اسپرنگ ثبوت کے طور پر ملا ہے۔ عدالت انیس اکتوبر کو کارووائی مکمل کرنے کے بعد دیوالی کی تعطیلات کے لئے بند ہو جائے گی اور تعطیلات کے بعد سنجے دت اور ان کے ساتھی ملزمان کے بارے میں فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔ |
اسی بارے میں 1993 دھماکے: چار مجرم، ایک بری 12 October, 2006 | انڈیا ممبئی دھماکوں میں دو مزید قصوروار05 October, 2006 | انڈیا چوالیسواں ملزم بھی قصوروار27 September, 2006 | انڈیا ہمیں انصاف کب ملے گا ؟13 September, 2006 | انڈیا ممبئی: میمن فیملی کے چار ارکان مجرم12 September, 2006 | انڈیا ممبئی دھماکے:مقدمہ لڑنےسےانکار21 July, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||