BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 15 November, 2005, 03:57 GMT 08:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ابو سالم، سنجے دت اور پریا دت

پریا دت
پریہ دت زچگی کے باعث انتخابی مہم میں پوری طرح حصہ نہیں لے پا رہیں
مافیا سرغنہ ابو سالم کی گرفتاری اور سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن ( سی بی آئی ) کی ابو سالم سے بارہ دنوں کی تفتیش کے دوران جن بیانات کے سامنے کے اندازے لگائے جا رہے ہیں، مبصرین کا کہنا ہے کہ ان سے کئی سیاستدانوں، فلمسازوں اور خاص طور پر اداکار سنجے دت کی پریشانیاں بڑھ سکتی ہیں۔

سنجے دت فلم انڈسٹری کے وہ واحد اداکار ہیں جن پر ’ٹاڈا‘ جیسے سخت قانون کے تحت مقدمہ چل رہا ہے۔ سنجے دت کو غیر قانونی اے کے 56 رائفل رکھنے کے الزام میں ٹاڈا کے تحت گرفتار کیا جا چکا ہے اور انہوں نے اٹھارہ ماہ جیل میں بھی گزارے ہیں۔

ان کے والد آنجہانی سنیل دت نے انہیں جیل سے رہا کرانے کے لیے بہت کوششیں کی تھیں۔ بم دھماکوں کے مقدمات کے لیے خصوصی عدالت میں اس وقت بھی سنجے دت پر مقدمہ چل رہا ہے اور تمام گواہیاں مکمل ہو چکی ہیں۔

ان مقدمات کی وکیل صفائی فرحانہ شاہ کا کہنا ہے کہ پولس اور عدالت کے پاس سنجے دت کا پولیس حراست کے دوران دیا گیا اقبالیہ بیان موجود ہے لیکن عدالت میں کسی بھی گواہ نے یا سنجے دت نے اس بات کا اعتراف نہیں کیا کہ ان کے پاس رائفل تھی یا کوئی اسلحہ دینے ان کے بنگلہ پر گیا تھا۔ اب اگر ابو سالم یہ بیان دیتا ہے کہ وہ سنجے دت کے گھر گیا تھا تو سنجے دت کی مشکلیں بڑھ سکتی ہیں۔

سنجے دت کی ایک اور مشکل یہ ہے کہ اس وقت اس کی بہن پریہ دت اپنے والد سنیل دت کی موت کے بعد خالی ہونے والی نششت پر ممبر پارلیمنٹ کا الیکشن لڑ رہی ہیں اور سنجے دت اس انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ پریہ دت کے ہاں ابھی ولادت ہوئی ہے اس لیے وہ انتخابی مہم میں پوری طرح حصہ نہیں لے پا رہیں لیکن ان کے بھائی سنجے دت پورے جوش و خروش سے ان کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

پریہ اپنے والد سنیل دت کی موت کے بعد خالی ہونے والی نششت پر ممبر پارلیمنٹ کا الیکشن لڑ رہی ہیں

بولی وڈ میں ان کے کئی ساتھیوں نے بھی اس مہم میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا لیکن موجودہ حالات میں وہ شریک ہوں گے یا نہیں، یہ کوئی نہیں کہہ سکتا۔ الیکشن سے قبل اگر ابو سالم کا کوئی بیان سامنے آجاتا ہے تو الیکشن مہم پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

پریہ دت کے سامنے شیو سینا کے سابق ایم پی مدھوکر سرپوتدار الیکشن لڑ رہے ہیں۔ سیاسی حلقوں میں چرچا ہے کہ اگر اپوزیشن نے اس کارڈ کو کھیلنے کی کوشش کی تو پریہ جن کی کامیابی یقینی مانی جا رہی تھی، خطرے میں آسکتی ہے۔

سی بی آئی کے مطابق ممبئی میں انیس سو ترانوے میں جو سلسلہ وار بم دھماکے ہوئے تھے، اس سے قبل ابو سالم نے ممبئی میں کئی مقامات پر اسلحہ سپلائی کیا تھا جس میں سترہ جنوری کو ابو سالم، سمیر ہنگورا اور منظور احمد باندرہ میں پالی ہل میں واقع سنجے دت کے مکان پر بھی گئے تھے اور انہوں نے سنجے سے ملاقات کی۔ وہاں انہوں نے مبینہ طور پر سنجے کی انیس ابراہیم سے بات کرائی اور پھر تین اے کے 56 رائفل اور ہینڈ گرینیڈ دیے تھے۔

سی بی آئی ریکارڈ کے مطابق سنجے دت نے بعد میں انیس ابراہیم کو فون کر کے کہا تھا کہ وہ سارا اسلحہ وہاں سے اٹھوا لیں اور صرف ایک اے کے 56 رائفل وہاں رہنے دیں۔ انیس جنوری کو ابو سالم دوبارہ سنجے دت کے بنگلہ پر گیا اور اس نے وہاں سے سارا اسلحہ اٹھا لیا۔

ایڈوکیٹ فرحانہ شاہ کا کہنا ہے کہ اسلحہ قانون کے مطابق غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے کی سزا پانچ سال قید ہو سکتی ہے۔ سنجے دت آج بھی عدالت سے اجازت لیے بغیر شہر یا ملک سے باہر نہیں جا سکتے ہیں اور انہیں ہر ماہ عدالت کے سامنے حاضر ہونا پڑتا ہے۔

اسی بارے میں
ابو سالم کون ہے
11 November, 2005 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد