BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 18 May, 2007, 04:28 GMT 09:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ممبئی دھماکے، پانچ کو قید بامشقت
ممبئی میں دھماکے(فائل فوٹو)
دھماکے کے دو اہم ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے
ممبئ کی خصوصی ٹاڈا عدالت نے انیس سو ترانوے کے بم دھماکوں کے سلسلے میں پانچ افراد کو تین تین سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔

سزا پانے والوں میں رشید عمر الوارے ، شاہجہاں شیخ دھرے اور عباس داؤد شیخ دھرے شامل ہیں۔ یہ تینوں ان کشتیوں کے مالک تھے جن کے ذریعے بم کا سامان سمندر کے راستے ممبئی پہنچایا گیا تھا۔ دو دیگر قصورواروں کے نام جسونت وینکر اور شریف ادھیکاری ہیں جو ماہی گیر ہیں۔

ان پانچوں کو تین تین برس قیر کی سزا کے ساتھ پچیس پچیس ہزار روپے جرمانے کی سزائیں بھی سنائی گئی ہیں۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید چھ چھ ماہ قید میں گزارنے ہوں گے۔

اس مقدمے میں سو مجرم ہیں۔ جمعہ کوصرف پانچ کی سزاؤں کا تعین ہواہے۔ باقی پنچانوے قصورواروں کی سزاؤں کافیصلہ آئندہ پیر سے شروع ہو گا۔

بم حملوں میں دو سو ستاون افراد ہلاک اور سات سو سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے تھے۔

بم دھماکوں کی وجہ ملک بھر میں ہونے والے مذہبی فسادات بتائے گئے تھے جن میں دو ہزار سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے تھے۔

دھماکوں کی منصوبہ بندی کا الزام داؤد ابراہیم پر لگایا جاتا ہے لیکن وہ گرفتار نہیں ہوئے۔ انڈیا کا کہنا ہے کہ ابراہیم اور مقدمے کے ایک اور اہم ملزم ٹائیگر میمن پاکستان میں روپوش ہیں لیکن پاکستان اس کی تردید کرتا ہے۔

استغاثہ نے چوالیس ملزمان کے لیے سزائے موت کا مطالبہ کیا ہے جن میں میمن کے تین بھائی شامل ہیں۔ ان لوگوں پر منصوبہ بندی اور دھماکہ خیز مواد نصب کرنے کا الزام ہے۔

استغاثہ نے بالی وڈ اداکار سنجے دت سمیت دس دیگر افراد کے لیے بھی انتہائی سزاؤں کا مطالبہ کیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد