BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 29 June, 2004, 15:40 GMT 20:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ممبئی پر حملہ‘ ناکام بنا دیا گیا
کشمیر پولیس
گوپال شرما کا کہنا ہے عسکریت پسندوں کا تعلق لشکر طیبہ سے ہے۔
بھارت کے زیر انتظام پولیس نے دعوٰی کیا ہے کہ اس نے عسکریت پسندوں کے ایک سیل پر چھاپہ مارا ہے جو ممبئی سٹاک ایکسچینج پر خودکش حملے کا منصوبہ بنارہے تھے۔

پولیس ڈائریکٹر جنرل گوپال شرما کا کہنا ہے کہ ان چھاپوں میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ بیس کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گوپال شرما کا کہنا ہے عسکریت پسندوں کا تعلق لشکر طیبہ سے ہے۔

یہ چھاپے پاکستان انڈیا مذاکرات کے ختم ہونے کے ایک ہی روز بعد مارے گئے ہیں۔

شرما کا کہنا ہے کہ سرینگر سیل میں یہ عسکریت پسند ’تحریک کشمیر بچاؤ‘ کے نام پر اپنی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

انہوں نے کہا ’سرینگر پولیس نے پچھلے دو سال میں لشکر طیبہ کے پورے نیٹ ورک کو تباہ کردیا ہے‘۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس تنظیم کے ارکان کئی حملوں میں ملوث رہے ہیں جن میں پولیس آئی جی اور سیاسی کارکنان پر حملے بھی شامل ہیں۔

پولیس کا دعوٰی ہے کہ یہ افراد ممبئی سٹاک ایکسچینج پر حملے کے ساتھ ساتھ اہم سیاسی رہنماؤں کے قتل کے منصوبے بنا رہے تھے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد