’سنجے سےخصوصی سلوک کیوں‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ممبئی میں 1993 بم دھماکوں کے ملزمان کے بعض رشتہ داروں نے منگل کو ممبئی میں ٹاڈا کی خصوصی عدالت کے احاطےمیں احتجاج کیا ہے۔ یہ واقعہ ٹاڈا کی خصوصی عدالت میں سنجے دت کی پیشی سے ایک گھنٹے قبل پیش آیا۔ عدالت کے احاطے میں اس وقت افراتفری مچ گئی جب وہاں ممبئی بم دھماکوں کے 69 ملزمان کے بعض رشتہ داروں نے احتجاج میں نعرے لگانا شروع کر دیے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ دہشت گردی قانون کے تحت بند ان کے رشتے داروں کو بھی اسی طرح ضمانت پر رہا کیا جائے جس طرح اداکار سنجے دت کو رہا کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سنجے دت منگل کو ٹاڈا کی خصوصی عدالت میں خود کو قانون کے حوالے کریں گے اور اپنی ضمانت میں توسیع کی درخواست کریں گے۔ ہجوم کو منتشر کے نے کے لیے پولیس کو طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔ پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔ بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو عدالت نے غیر قانونی ہتھیار رکھنے کا مجرم قرار دیاتھا۔ آج کل وہ ضمانت پر رہا ہیں۔ مقدمے کے دیگر ملزمان کا خیال ہے کہ سنجے دت کے ساتھ خصوصی سلوک برتا جا رہا ہے اور ان کے بقول ’انصاف کے دو پیمانے نہیں ہو سکتے‘۔ ملزمان کے رشتے داروں کا مطالبہ تھا کہ ایک ہی ایکٹ کے تحت گرفتار ملزمان کے ساتھ بھی وہی انصاف کیا جائے جو سنجے دت کے ساتھ کیا گیا ہے۔ سنجے دت کی ضمانت میں اب تک تین بار توسیع کی جا چکی ہے۔ خبروں کے مطابق سنجے کے وکلاء عدالت سے انہیں پروبیشن پر رہا کرنے کی درخواست کریں گے۔ |
اسی بارے میں سنجے دت کی ضمانت میں توسیع21 December, 2006 | انڈیا سنجے دت کی رحم کی درخواست 16 January, 2007 | انڈیا سنجے: ضمانت میں دو دن کی توسیع19 December, 2006 | انڈیا سنجےدت کی پیشی28 November, 2006 | انڈیا سنجے دت کو مجرم قرار دے دیا گیا28 November, 2006 | انڈیا بم دھماکہ کیس کے ملزم سنجے دت 10 August, 2006 | انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||