BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سنجے دت کی ضمانت میں توسیع
سنجے دت: فائل فوٹو
سنجے دت نے نجی کاموں کے لیے مزید مدت مانگی تھی
انسی سو ترانوے کے ممبئی بم دھماکوں کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے اداکار سنجے دت کی ضمانت میں اٹھارہ جنوری تک کی توسیع کر دی ہے۔

سنجے دت کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے عدالت نے انہیں آئندہ برس 18 جنوری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

سنجے دت نے اپیل میں عدالت سے اپنی ادھوری فلموں کو پورا کرنے اور امریکہ میں تعلیم حاصل کر رہی اپنی بیٹی ترشا کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کے لیے مزید مہلت مانگی تھی۔

خصوصی عدالت نے 1993 کے ممبئی دھماکوں کے معاملے میں سنجے دت سمیت چار افراد کی ضمانت بھی 18 جنوری تک بڑھا دی ہے۔ دیگر تین افراد کو عدالت نے ٹاڈا ایکٹ کے تحت مجرم قرار دیا تھا۔ عدالت نے اداکار سنجے دت کو دہشت گردی کے الزام سے تو بری کر دیا تھا لیکن انہیں غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں مجرم قرار دیا تھا۔

ممبئی بم دھماکوں کے سلسلے میں پولیس نے سنجے دت کو گرفتار کر لیا تھا اور انہیں تقریباً 18 مہینے جیل میں گزارنے کے بعد ضمانت ملی تھی۔

خصوصی عدالت نے 1993 میں ہونے والے بم دھماکوں کے 123 ملزمان میں سے سو کو قصور وار قرار دیا ہے۔ جبکہ 23 افراد کو رہا کر دیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق قصور واروں کی سزاؤں کا اعلان آئندہ ماہ کیا جائے گا۔

سنجے دتسنجے کا مقدمہ
کورٹ میں سنجےدت کے چہرے پر بے چینی تھی۔
آسکر کے لیے
’لگے رہو منا بھائی‘ بھی آسکر میں
اسی بارے میں
دادا گیری سے گاندھی گیری تک
18 September, 2006 | فن فنکار
ممبئ بم دھماکے: مجرم 100
04 December, 2006 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد