ممبئی: عمارت کو بم سے اڑانےکی دھمکی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ممبئی میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کو بم سے اڑانے کے لیے موصولہ دھمکی بھرے خط کے پیش نظر ممبئی پولیس نے اس کے گرد حفاظتی انتظامات سخت کر دیے ہیں۔ اس عالیشان عمارت میں کئی کثیر ملکی تجارتی کمپنیوں کے دفاتر ہیں۔ پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور پولیس کے حفاظتی دستے عمارت کی تلاشی لے رہے ہیں اور ساتھ ساتھ عمارت کو خالی کرانے کا کام بھی کام جاری ہے۔ پولیس کے اعلیٰ افسران عمارت کا جائزہ لینے پہنچ گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں پولیس کے کسی بھی اعلیٰ افسر نے ابھی کچھ کہنے سے انکار کیا ہے۔ ممبئی پولیس نے اب صرف ورلڈ ٹریڈ سینٹر ہی نہیں بلکہ شہر کی تمام اہم عمارتوں اور اہم تنصیبات پر سکیورٹی سخت کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ جمعہ کو حیدرآباد کی مکہ مسجد اور منگل کے روز یوپی کے شہر گورکھپور میں ہوئے بم دھماکوں کے پیش نظر ممبئی میں پہلے سے حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے تھے لیکن اب اس خط کے ملنے کے بعد پولیس کو مزید مستعد کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اس خط کی صداقت کے بارے میں بھی تفتیش کر رہی ہے، تاہم پولیس کوئی خطرہ مول لینا نہیں چاہتی اور اسی لیے پوری فورس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ڈائرکٹر وائی آر واریرکر نے ہنگامی طور پر ایک پریس کانفرنس طلب کر کے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ انہیں ای میل کے ذریعہ ایک گمنام خط موصول ہوا ہے جس میں لکھنے والے نے لکھا ہے کہ وہ چوبیس مئی کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر کو بم سے اڑا دیں گے۔ نیچے لشکر طیبہ کا نام لکھا ہے۔واریرکر نے کہا کہ انہوں نے اس خط کی اطلاع پولیس کو دے دی تھی۔ کف پریڈ جیسے پوش علاقہ میں واقع اس بتیس منزلہ عمارت میں غیر ملکی کمپنیوں کے دفاتر ہیں۔اس کے اطراف میں میکرز چیمبر اور دیگر عمارتوں میں کئی ملکوں کے سفارت خانے بھی ہیں۔ | اسی بارے میں ممبئی ٹرین دھماکے، وکیل کو دھمکی 19 October, 2006 | انڈیا دھماکے:ایک شخص پولیس حراست میں03 September, 2006 | انڈیا ممبئی دھماکے، مزید دو افراد گرفتار 25 July, 2006 | انڈیا ٹرین دھماکے: ممبئی سے ڈاکٹر گرفتار 24 July, 2006 | انڈیا ’میرے بیٹے کا دھماکوں سے کوئی تعلق نہیں‘24 July, 2006 | انڈیا ممبئی دھماکے: ای میل پر گرفتاری19 July, 2006 | انڈیا ممبئی: تفتیش لشکر سے آگے بڑھ گئی15 July, 2006 | انڈیا ممبئی حملہ آوروں کے خاکوں کی تیاری14 July, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||