ٹرین دھماکے: ممبئی سے ڈاکٹر گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انسداد دہشت گردی کے لیئے کام کرنے والے عملے نے کہا ہے کہ گیارہ جولائی کو ممبئی میں ہونے والے بم دھماکوں کے سلسلے میں انہوں نے ایک ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہیں مجگاؤں کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔اس سے پہلے اے ٹی ایس نے تین افراد کو گرفتار کیا تھا ۔ اے ٹی ایس کے سینئر پولس انسپکٹر سنیل دیش مکھ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر تنویر کی گرفتاری کی تصدیق کی ۔انہوں نے بتایا کہ ممبئی کرائم برانچ کے یونٹ دو کے انسپکٹر ہرگوڈے نے ڈاکٹر تنویر کے ساتھ بنگلور اور ممبئی سے چار افراد کو بائیس جولائی کو حراست میں لیا تھا جس میں ایک سافٹ ویر انجینئر بھی شامل ہے۔ تفتیش کے بعد ڈاکٹر تنویر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر کو ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے چھوڑ دیا گیا ۔ دیشمکھ کے مطابق ڈاکٹر تنویر ممبئی سینٹرل کے علاقے مومن پورہ کے رہنے والے ہیں۔ ٹرین بم دھماکوں کی تفتیش میں اے ٹی ایس کی مدد کے لیئے کرائم برانچ کو بھی شامل کیاگیا ہے اور اس کے علاوہ مدبھیڑ کے ماہر انسپکڑ وجے سالسکر بھی تفتیشی ٹیم میں شامل ہیں۔ ملزمان کی تلاش میں پولیس ملک کی کئی ریاستوں میں چھاپے مار رہی ہے۔ | اسی بارے میں ٹرین دھماکے، تین افرادگرفتار21 July, 2006 | انڈیا ٹرین دھماکے: تین ملزمان گرفتار 21 July, 2006 | انڈیا زندگی تھم گئی ہے18 July, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||