ٹرین دھماکے، تین افرادگرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پولیس نے ممبئی ٹرین بم دھماکوں کے سلسلے میں تین افراد کوگرفتار کر لیا ہے۔ اس معاملے میں یہ پہلی گرفتاریاں ہیں اور ان لوگوں کوجمعہ کے روز عدالت میں پیش کیا جارہا ہے۔ ممبئی میں سلسلے وار دھماکوں میں ایک سو بیاسی افراد مارے گئے تھے اور تقریباً سات سو افراد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے افراد میں خلیل عزیز اور کمال کو بہار کے مدھوبنی ضلع سے گرفتار کیا جبکہ ممتاز کو ممبئی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ان تینوں افراد کا تعلق سٹوڈنٹ موومنٹ آف آنڈیا (سیمی) سے ہے۔ ابھی تک یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ گرفتاریاں کتنی اہم ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شاید ان تینوں افراد کا ممبئی بم دھماکوں سے براہ راست تعلق نہ ہو لیکن انہوں نے حملوں کو ممکن بنانے میں مدد کی ہوگی۔ ممبئی میں گیارہ جولائی کو لوکل ٹرینوں میں ایک کے بعد ایک سات دھماکے ہوئے تھے جن میں ایک سو بیاسی افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ دھماکوں کے بعد ممبئی میں شدید خوف وہراس پھیل گیا تھا۔ ان دھماکوں میں کس کاہاتھ ہے، یہ ابھی تک نہیں پتہ چلا ہے۔ حکومت نے بھی کسی شدت پسند گروپ کو ان کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا ہے ۔ ہندوستان کے وزیراعظم نے دھماکوں کی سخت مذمت کی تھی اور کہا تھا کہ ایسے واقعات سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری امن کا عمل سست پڑ سکتا ہے۔ | اسی بارے میں سیمی کے خلاف مقدمہ مؤخر 18 July, 2006 | انڈیا ممبئی دو منٹ کے لیئے رک گئی18 July, 2006 | انڈیا ’دہشت گردی، سختی ضروری‘16 July, 2006 | انڈیا ممبئی: تفتیش لشکر سے آگے بڑھ گئی15 July, 2006 | انڈیا وزیر اعظم ممبئی کے دورے پر14 July, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||