BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 18 July, 2006, 07:12 GMT 12:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ممبئی دو منٹ کے لیئے رک گئی

ممبئی دھماکوں کی یاد
صدر نے مرنے والوں کی یادگار پر پھول چڑھائے
بم دھماکوں کا ایک ہفتہ مکمل ہونے پر مرنے والوں کی یاد میں ممبئی شہر کی زندگی دو منٹ کے لیئے تھم گئی۔

منگل کی شام چھ بج کر چوبیس منٹ پر پہلا سائرن بجایا گیا جس کے بعد دو منٹ تک شہر کا نظام زندگی رکا رہا۔

ممبئی کے دو روزہ دورے پر آئے ہوئے صدرِ جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام نے اس موقع پر ماہم ریلوے اسٹیشن پر بنائی گئی ہلاک شدگان کی یادگار پر پھول چڑھائے ۔اس موقع پر مرکزی وزیر ارجن سنگھ ، مہاراشٹر کے وزیرِاعلٰی ولاس راؤ دیش مکھ ، نائب وزیر اعلی آر آر پاٹل اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

دو منٹ کی خاموشی کے موقع پر شہر کی تمام ٹرینیں اورگاڑیاں رک گئیں اور ممبئی کے عوام نے دو منٹ کی خاموشی اختیار کر کے ان افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا جوگزشتہ منگل کو ہونے والے بم دھماکوں میں ہلاک ہوگئے تھے۔ شہر کے مختلف مندروں، مساجد، گردواروں اور چرچ میں ہلاکشدگان کے لیئے دعائیں مانگی گئیں۔ ممبئی میں مہاتما گاندھی کی یاد میں بنے منی بھون میں مختلف گلوکاروں نے اپنی گائیکی کے ذریعہ خراج عقیدت پیش کیا۔

ممبئی میں یہ صرف دوسرا موقع ہے جب سائرن بجا کر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس سے قبل شہر میں صرف مہاتما گاندھی کی برسی پر تیس جنوری کو انہیں خراج عقیدت کے لیے سائرن بجایا جاتا ہے۔

ماہم سٹیشن کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے

ملکی اور غیر ملکی ٹی وی نیٹ ورکس نے بھی ہلاک شدگان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیئے شام چھ بجے کے قریب دو منٹ کی فلم’دی وائسز آف انڈیا‘ دکھائی جس میں وزیرِاعظم منموہن سنگھ ، فلم اسٹار عامر خان، شاہ رخ خان، انیل کپور، پریتی زنٹا، نانا پاٹیکر، فلمساز یش چوپڑہ اور کرن جوہر کے علاوہ کرکٹر سچن تندولکر کے خیالات پیش کیئےگئے۔

ممبئی کی متعدد چھوٹی بڑی تنظیموں نے اس دن اپنے طریقہ سے سوگ منانے کا فیصلہ کیا تھا۔ ممبئی میں مسلم مذہبی تنظٰیم رضا اکیڈمی شام چھ بج کر چوبیس منٹ پر محمد علی روڈ پر واقع مینارہ مسجد سے بھنڈی بازار تک انسانی زنجیر بنائی۔

 ممبئی میں منگل کی شام ٹھیک چھ بج کر چوبیس منٹ پر سائرن بجے اور زندگی ٹھہر گئی۔ شہر کی تمام ٹرینیں اورگاڑیاں رک گئیں اور ممبئی کے عوام نے دو منٹ کی خاموشی اختیار کر کے ان افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نےگزشتہ منگل کو ہونے والے بم دھماکوں میں اپنی جانیں گنوا دیں۔

یاد رہے کہ منگل گیارہ جولائی کو ممبئی کے ویسٹرن ریلوے کی ٹرینوں پر یکے بعد دیگرے سات بم دھماکے ہوئے تھے جن میں اب تک دو سو افراد کے مرنے کی اطلاع ہے۔ ان دھماکوں میں سات سو سے زیادہ افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے بہت سے لوگ اب بھی شہر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ زخمیوں میں سے چار کی حالت تاحال نازک ہے۔

انڈین پولیس نے دھماکوں میں استعمال ہونے والے مواد کا تو پتہ چلا لیا ہے تاہم وہ ملزمان کو بے نقاب کرنے میں تاحال ناکام ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان دھماکوں میں آر ڈی ایکس دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد