ٹرین دھماکے: تین ملزمان گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انسداد دہشت گردی سکواڈ کے سربراہ کے پی رگھوونشی نے بتایا ہے کہ پولیس نے تین افراد کو گیارہ جولائی کے ٹرین بم دھماکوں کے سلسلہ میں گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار افراد پر تعزیرات ہند کی دفعات 302, 306 326 کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔ ان ملزمان کو ماٹونگاٹرین میں دھماکہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ماٹونگا چونکہ ممبئی سینٹرل ریلوے پولیس سٹیشن کی حدود میں آتا ہے اس لیئے ان کے خلاف ممبئی سینٹرل پولیس سٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔ تینوں ملزمان کو جمعہ کی صبح عدالت میں پیش کیا گیا جہاں مجسٹریٹ نے ملزمان کو اکتیس جولائی تک پولیس حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔ رگھوونشی کے مطابق انہوں نے خلیل عزیز شیخ اور کمال محمد وکیل انصاری کو بہار کے شہر مدھوبنی سے گرفتار کیا جبکہ ممتاز چودھری کو نوی ممبئی کے علاقے تربھے سے حراست میں لیا گیا تھا۔
پولیس کے ہی مطابق اس نے کمال کے پاس سے آدھا کلو کالا پاؤڈر بھی ضبط کیا ہے اور اس سے قبل اے کے 47 رائفل رکھنے کے الزام میں دلی پولیس بھی انہیں گرفتار کر چکی تھی۔ ممتاز کے بارے پولیس کا کہنا ہے کہ وہ نئی ممبئی میں گھروں میں جا کر بچوں کو مذہبی تعلیم دیتے تھے اور تینوں ایک دوسرے کے رشتہ دار بھی ہیں۔ ملزم کمال ممتاز کے بہنوئی بھی ہیں۔ رگھوونشی نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ یہ تینوں ملزمان کس تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ابھی یہ شروعات ہے اور بہت جلد دیگر ملزمان بھی پولیس کی حراست میں ہوں گے۔ | اسی بارے میں پاکستان کیلیئے بھارتی موقف میں سختی15 July, 2006 | انڈیا ممبئی بم حملے: کشمیر امن عمل بھی متاثر14 July, 2006 | انڈیا خارجہ سیکرٹری مذاکرات ملتوی14 July, 2006 | انڈیا ممبئی دھماکے: ای میل پر گرفتاری19 July, 2006 | انڈیا زندگی تھم گئی ہے18 July, 2006 | انڈیا ٹرین دھماکے، تین افرادگرفتار21 July, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||