ممبئی دھماکے: ای میل پر گرفتاری | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھوپال میں گرفتار کیے جانے والے ایک شخص کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص نے ممبئی بم دھماکوں کے بعد ایک نجی ٹی وی چینل کو بھیجے جانے والے ایک مبینہ ای میل پیغام میں ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ بھوپال پولیس کے انسپکٹر جنرل سنجیو سنگھ نے بی بی سی کو بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے نوجوان کا تعلق بھوپال سے ہے اور اس کی شناخت سومت تامرکار کے طور پر کی گئی ہے۔ سومت کا کہنا ہے کہ اس نے یہ ای میل محض سنسنی پیدا کرنے کے لیے بھیجی تھی۔ اس ای میل میں کہا گیا تھا کہ یہ ای میل ’لشکر قہار‘ نامی تنظیم کی طرف سے بھیجی گئی اور اس میں ممبئی بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی گئی تھی۔ اس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ ان دھماکوں میں سولہ افراد نے حصہ لیا تھا۔ ای میل میں مزید بتایا گیا تھا کہ یہ دھماکے تو محض آغاز ہیں اور تنظیم اس سے بھی بڑے دھماکوں کی تیاری کر رہی ہے۔ اس میں چند ماہ قبل بنارس کے ایک اہم مندر پر کیا گئے حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی گئی تھی۔ پولیس سومت پولیس نے سولہ جولائی کو بھیجی گئی ای میل کے بعد سٹوڈنٹ اسلامک مومنٹ آف انڈیا یعنی ’سیمی‘ کے کارکنوں کے شبہے میں کئی افراد کو گرفتار ادھر ممبئی بم دھماکوں کی تفتیش جاری ہے لیکن بظاہر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ انسداد دہشت گردی سکواڈ نے تفتیش کے بارے میں مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ پولیس کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی ادارے کسی مخصوص سراغ کی بنیاد پر تفتیش کر رہے ہیں اور بقول ان کے تفتیش صحیح سمت میں |
اسی بارے میں ممبئی میں دھماکے، 175 ہلاک11 July, 2006 | انڈیا ممبئی دھماکے: ’سیمی‘ کی مذمت 13 July, 2006 | انڈیا ممبئی حملہ آوروں کے خاکوں کی تیاری14 July, 2006 | انڈیا ممبئی دو منٹ کے لیئے رک گئی18 July, 2006 | انڈیا ممبئی: حملہ آوروں کا سراغ نہیں ملا18 July, 2006 | انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||