BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 18 July, 2006, 11:39 GMT 16:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ممبئی: حملہ آوروں کا سراغ نہیں ملا

مسلم اکثریتی علاقوں میں پولیس رہائشی علاقوں کے علاوہ ہوٹلوں اور لاجز کی بھی تلاش لے رہی ہے۔
مسلم اکثریتی علاقوں میں پولیس رہائشی علاقوں کے علاوہ ہوٹلوں اور لاجز کی بھی تلاش لے رہی ہے۔
ممبئی پولیس اور تفتیشی ایجنسیاں ابھی تک یہ معلوم کرنے میں ناکام ہیں کہ منگل کو ہونے والے بم دھماکوں میں کس تنظیم کا ہاتھ ہے۔

دھماکوں کے ایک ہفتہ بعد منگل کو انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے سربراہ کے پی رگھوونشی نے صحافیوں کو صرف اتنا بتایا کہ فورینسک معائنے کے مطابق بم دھماکوں میں آر ڈی ایکس ، امونیم نائٹریٹ اور ڈیزل استعمال کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ انسداد دہشت گردی کی پولیس کو یہ یقین بھی ہو گیا ہے کہ دھماکوں میں ٹائمر کا استعمال کیا گیا ہے۔

مسٹر رگھوونشی نے اب تک کی تفتیش کے بارے میں بتایا کہ پولیس کسی نتیجہ پر نہیں پہنچی ہے لیکن ان کی تفتیش کے دائرہ میں ذبیح الدین انصاری ،فیاض کاغذی اور راحیل کے نام بھی شامل ہو گئے ہیں۔

اے ٹی ایس کو ان پر شبہ اس لیے ہے کہ ریاست میں اورنگ آباد سمیت کئی مقامات پر آر ڈی ایکس اور اسلحہ کی ضبطی میں ان کے نام سامنے آئے تھے ۔

مسٹر رگھوونشی نے مزید کہا کہ ان کی اے ٹی ایس ٹیم ممبئی کے شمال مشرق میں تریپورہ کے لیے روانہ ہو چکی ہے جہاں بارڈر سیکوریٹی فورسز نے گیارہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔اے ٹی ایس عملہ ان سے تفتیش کرے گا۔

ممبئی پولیس جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے۔ مسلم اکثریتی علاقوں میں پولیس رہائشی علاقوں کے علاوہ ہوٹلوں اور لاجز کی بھی تلاش لے رہی ہے۔ اسی طرح شہر کے ہر ریلوے اسٹیشن پر ریلوے پولیس کا عملہ موجود ہے جو مسافروں کی جانچ پڑتال پر مامور ہے۔

دریں اثناء شہر میں ایسے دو واقعات ہوئے ہیں جن سے لوگوں میں قدرے خوف وہراس پھیل گیا۔ نیشنل ٹیکسٹائل کارپوریشن آف انڈیا کے مینجر اشوک اجمیرا کے بیٹے پروین نے پولیس کو شکایت درج کرائی ہے کہ کسی نے ان کے والد کے کریڈٹ کارڈ سے چالیس ہزار روپے نکال لیے ہیں۔ یہ کارڈ یو ٹی آئی بینک کا تھا۔اشوک اجمیرا خود بم دھماکوں میں ہلاک ہو گئے تھے۔

ایک دوسرے واقعہ میں ممبئی پولیس نے تعمیراتی مزدور ساگر ویاپاری اور اس کی بیوی سنگیتا کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ ان دونوں نے حکومت سے معاوضہ کی لالچ میں جتندرگاندھی کی لاش کو یہ کہتے ہوئے اپنی تحویل میں لیا کہ وہ ان کے بیٹے تھے۔

دوسری طرف جتندرگاندھی کے گھر والوں نے آزاد میدان تھانے میں اپنے والد کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ۔پولیس تفتیش کے بعد دونوں میاں بیوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم اس سے پہلے وہ دونوں جتندر گاندھی کی آخری رسومات ادا کرنے کے علاوہ حکومت سے معاوضہ کے ایک لاکھ روپے بھی وصول کر چکے تھے۔

اسی بارے میں
زندگی تھم گئی ہے
18 July, 2006 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد