دھماکے:ایک شخص پولیس حراست میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر کی ممبئی عدالت نے جولائی میں ہونے والے بم دھماکوں میں ملوث ایک مشتبہ شخص کو پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔ گیارہ جولائی کو ممبئی کی ’لائف لائن‘ کہی جانے والی لوکل ٹرینوں ميں سات مختلف مقامات پر بم دھماکے ہوئے تھے جس میں ایک سو بیاسی سے زيادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ممبئی پولیس کی ای ٹی ایس یعنی اینٹی ٹیررزم سکواڈ کے چیف کے پی رگھو ونشی نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ توفیق اکمل نامی شخص کو آئندہ تیرہ تاریخ تک پولیس ریمانڈ میں بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس شخص کا تعلق شدت پسند گروپ البدر سے ہے۔ مسٹر رگھو ونشی نے دعویٰ کیا کہ گرفتار ہونے والا شخص پاکستانی شہری ہے اور اسے گزشتہ ہفتے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں فوج کے ساتھ ایک جھڑپ کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جب ایک نجی ٹی وی چینل نے اپنے ایک پروگرام میں توفیق اکمل کو ممبئی بم دھماکوں کے بارے ميں بات چیت کرتے ہوئے دکھایا تو اے ٹی ایس نے کشمیر میں اپنے ہم منصب سے اکمل کو ان کے حوالے کرنے کی درخواست کی تھی۔
سنيچر کی رات اس شخص کو ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر سے ممبئی لایا گیا تھا۔ اکمل کو اتوار کو ممبئی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص سے پوچھ گچھ کے بعد ممبئی بم دھماکوں سے متعلق اہم سراغ حاصل ہوئے ہیں۔ ممبئی پولیس نے جولائی میں ہونے والے بم دھماکوں کے سلسلے میں کئی افراد بھی گرفتار کیے ہیں۔ ان دھماکوں کے بارے میں ہندوستان نے الزام عائد کیا تھا کہ حملوں میں ان دہشت گرد تنظیموں کاہاتھ ہے جو پاکستان میں سرگرم ہیں لیکن پاکستان نے ان تمام الزمات کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ بم دھماکوں کی تفتیش میں وہ ہندوستان کی ہرممکنہ مدد کے لیئے تیار ہے۔ | اسی بارے میں ممبئی: تفتیش لشکر سے آگے بڑھ گئی15 July, 2006 | انڈیا ممبئی: حملہ آوروں کا سراغ نہیں ملا18 July, 2006 | انڈیا ممبئی گرفتاریاں، سچ کیا ہے؟23 July, 2006 | انڈیا ممبئی دھماکے، مزید دو افراد گرفتار 25 July, 2006 | انڈیا ممبئی دھماکے:مسلم صحافی گرفتار31 July, 2006 | انڈیا ممبئی دھماکوں کے بعد پہلا رابطہ31 July, 2006 | انڈیا ممبئی میں ہائی الرٹ20 August, 2006 | انڈیا ممبئی حملہ آوروں کے خاکوں کی تیاری14 July, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||