ممبئی میں ہائی الرٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ریاست مہاراشٹر کی پولیس کا کہنا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے تحت ممبئی میں حفاظتی انتظامات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مہاراشٹر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر پی ایس پسریچا نے کہا کہ انٹلیجنس بیورو کی رپورٹ ملنے کے بعد سے ممبئی میں پولیس کی نفری اور گشت بڑھا دیاگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلوے سٹیشن ، بس ڈپوز اور ایئرپورٹس پر اضافی پولیس تعینات کی گئی ہے جبکہ شہر میں گزشتہ کئی دنوں سے پولیس کے علاوہ، ریاستی ریزرو پولیس فورس اور سریع الحرکت فورس کے جوان ایسے مقامات پر تعینات کیئے گئے ہیں جہاں ممکنہ حملے کا خدشہ ہے ۔ بھابھا جوہری تحقیقاتی ادارے اور سرکاری دفاتر کے اطراف بھی ریڈ الرٹ کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر پسریچا کے مطابق انٹلیجنس بیورو نے بیس اگست تک ایک بار پھر مبینہ دہشت گرد حملے کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ممبئی میں گیارہ جولائی کو ٹرین دھماکے ہوئے تھے جس میں سینکڑوں ہلاک اور زخمی ہوئے تھے ۔ پسریچا کا کہنا تھا کہ اسی کے بعد سے ممبئی میں حفاظتی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں ۔ ملٹی پلیکس تھیٹرز اور شاپنگ مالز کے مالکان سے میٹنگ کی گئی تھی اور انہیں میٹل ڈٹیکٹر لگانے کا مشورہ دیا گیا ہے جس پر کئی مالکان نے عمل کر لیا ہے اور کچھ آئندہ دنوں میں یہ کام پورا کریں گے۔
ایڈیشنل پولیس کمشنر بپن بہاری کے زون میں زیادہ تر شاپنگ مالز اور بالی وڈ ستاروں سمیت انتہائی اہم شخصیات کے مکانات ہیں ۔ بپن بہاری نے بتایا کہ آئی بی کی رپورٹ ملنے کے بعد سے انہوں نے اپنے علاقے میں پولیس کی نفری میں اضافہ ضرور کیا ہے اور انہیں زیادہ چاق و چوبند رہنے کی ضرورت ہے۔ ایڈیشنل کمشنر کے مطابق آئی بی کی رپورٹ کے مطابق اگر کوئی سانحہ نہیں ہوا تو اچھا ہے لیکن وہ پولیس انتظام کو کم نہیں کریں گے کیونکہ ان کی نظر میں اتنے سخت بندوبست کے بعد شاید دہشت گرد کچھ کرنے کا حوصلہ نہ کر سکیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ بندوبست ابھی کئی دنوں تک جاری رہےگا کیونکہ ہندؤں کا تہوار گنپتی بھی آنے والا ہے جس میں لاکھوں لوگوں کی بھیڑ جمع ہوتی ہے اور اس لیئے اب پہلی مرتبہ گنپتی کے کئی پنڈالوں میں بھی میٹل ڈٹیکٹر لگے ہوں گے اور لوگوں کو اپنے سامان کی تلاشی دینی ہو گی ۔ | اسی بارے میں ممبئی کی زندگی’معمول پر‘17 August, 2006 | انڈیا انڈیا: یومِ آزادی، حملوں کا خطرہ 12 August, 2006 | انڈیا ’ پتہ نہیں میرا مستقبل کیا ہوگا‘12 August, 2006 | انڈیا بم دھماکہ کیس کے ملزم سنجے دت 10 August, 2006 | انڈیا 1993 ممبئی دھماکے: فیصلہ مؤخر10 August, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||