ممبئی دھماکے، چار سپاہیوں کو سزا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ممبئی کی خصوصی ٹاڈا عدالت نے انیس سو ترانوے کے بم دھماکوں میں اعانتِ جرم پر چار پولیس کانسٹبلوں کو چھ چھ سال قید بامشتقت کی سزا سنائی ہے۔ جب کہ ادکار سنجے دت کے لیے 56-AK رائفل لانے والے شخص کو دس برس قید کی سزا دی گئی ہے۔ کانسٹبل اشوک منیشور، پی ایم مہادک، آر ڈی مالی اور ایس وی پاشیلکر کو سزائے قید کے ساتھ ساتھ پچیس پچیس ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید چھ مہینے قید میں کانٹی ہوگی۔ مجرم قرار دیے جانے والی منظور احمد نامی ایک شخص کو دس سال قید بامشقت اور پچاس ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق وہ ایک غیرقانونی 56-AK رائفل فروخت کرنے کے لیے فلم سٹار سنجے دت کے گھر لے کر گئے تھے۔منظور احمد تقریبا دس برس کی سزا پہلے ہی کاٹ چکے ہیں۔ ان پولیس اہلکاروں کو انیس سو ترانوے کے بم دھماکوں میں استعمال کے گیے دھماکہ خیز مادے اور ہتھیار وغیرہ ٹرک سے سمگل کرنے میں مدد کا قصوروار پایا گيا تھا۔ پولیس کے مطابق ان اہلکاروں نے سات لاکھ روپے کی رشوت لیکر متعلقہ ٹرک کو بغیر چیک کیے شہر میں جانے کی اجازت دی تھی۔ انیس سو ترانوے کے بم دھماکوں میں سو افراد کو قصوروار قرار دیاگیا ہے اور استغاثہ نے عدالت سے اکتالیس مجرموں کو سزائے موت دینے کی درخواست کی ہے اور عدالت دیگر قصورواروں کی سزائیں طے کر رہی ہے۔ |
اسی بارے میں سزاؤں کا اعلان متوقع 09 May, 2007 | انڈیا 93 دھماکوں کے ملزمان رہا09 May, 2007 | انڈیا 1993 دھماکے: چار مجرم، ایک بری 12 October, 2006 | انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||