پال نیومین انتقال کر گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہالی وڈ کی تاریخ کے ایک لازوال اداکار پال نیومین تراسی برس کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔ نیو مین کی پانچ بیٹیاں، دو نواسے، اہلیہ، اور ایک بھائی ان کے سوگواروں میں شامل ہیں۔گزشتہ پچاس برس سے ان کے ساتھ رہنے والی ان کی اہلیہ بھی فلمی ادارکارہ ہیں۔ ان کا انتقال کنیٹی کٹ میں ان کے گھر پر ہوا۔ آسکرایوارڈ یافتہ اداکار نیو مین نے ہالی ووڈ کی فلموں ’دی ہسلر‘ ’کیٹ آن اے ہاٹ ٹِن رُوف‘ اور انیس سو چھیاسی میں ریلیز ہونے والی فلم ’دی کلر آف منی‘ میں یادگار کردار ادا کیے۔ پال نیومین نے پانچ دہائیوں پر محیط اپنی فلمی زندگی میں ساٹھ فلموں میں کام کیا۔ وہ دس مرتبہ اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئے لیکن تینتیس سال بعد انہیں ’دی کلر آف منی‘ میں اداکاری کا جوہر دکھانے پر یہ ایوارڈ ملا۔
گزشتہ برس مئی میں نیومین نے کہا تھا کہ وہ اداکاری ترک کر رہے ہیں کیونکہ اب وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار نہیں لا سکتے۔ اس فیصلے کی وجہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا: ’ایک عمر آتی ہے جب یادداشت آپ کا ساتھ نہیں دیتی، اعتماد آپ سے دامن چھڑانے لگتا ہے اور اختراع پر آپ کا اختیار کم ہوتا جاتا ہے۔‘ پال نیومین چھبیس جنوری انیس سو پچیس کو کلیولینڈ اوہائیو میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کھیلوں کا سامان بیچا کرتے تھے۔ نیومین نے نیوی میں ملازمت کرنا چاہی لیکن نیلی آنکھوں والے نیومین کو آنکھوں میں بعض رنگوں کی شناخت نہ کر سکنے کے نقص کی بنا پر یہ ملازمت نہ مل سکی۔ پال نیومین کے انتقال کی خبر کے بعد دنیا بھر میں ان کے مداحوں، ساتھیوں اور دوستوں کی جانب سے تعزیتی پیغام آنا ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ سام مینڈس جنہوں نے سنہ دو ہزار دو میں نیومین سے ’روڈ ٹو پریڈِکش‘ میں کردار کروایا تھا کہتے ہیں کہ پال نیومین ہر اعتبار سے ایک غیر معمولی انسان تھے۔
پال نیومین کو کل تین مرتبہ آسکر ایوارڈ ملا۔ انہوں نے ستر کی دہائی میں اپنے فلمی کیریئر کو عارضی طور پر چھوڑ دیا اور گاڑیوں کی ریسں کے کھیل سے منسلک ہوگئے۔ انیس سو اناسی میں بطور پیشہ ور ریس ڈرائیور انہوں نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پال نیومین نے ان بچوں کے لیے ’سمر کیمپ‘ قائم کیے جنہیں مہلک بیماریاں تھیں۔ انہوں نے کئی خیراتی اداروں کی بھی مدد کی۔ |
اسی بارے میں ’کریش‘ بہترین فِلم قرار پائی 06 March, 2006 | فن فنکار فلم کے مقابلے میں فلم بنائیں: ابو اسد05 March, 2006 | فن فنکار ’پہیلی‘ آسکرایوارڈ کے لیے نامزد26 September, 2005 | فن فنکار ملین ڈالر بےبی جیت گئی28 February, 2005 | فن فنکار آسکر جیتنے والی فلم پہ اعتراض28 February, 2005 | فن فنکار بھارتی دستاویزی فلم کیلیے آسکر28 February, 2005 | فن فنکار آشوتوش آسکر کے ووٹنگ ممبر23 February, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||