’کریش‘ بہترین فِلم قرار پائی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں اٹھہترویں آسکر ایوارڈ میں’ کریش‘ کو سال کی بہترین فِلم قرار دیا گیا ہے جبکہ توقع کی جا رہی تھی کہ اعزاز ’بروک بیک ماؤنٹین‘ کو ملے گا۔ لاس اینجلس کے کوڈک تھیٹر میں ہو نے والی اس تقریب میں فلپ سیمور ہوفمین کو فلم ’ کپوٹے‘ میں اپنے کام پر بہترین اداکار اور ریز ودرسپون کو فلم’واک دا لائن‘ کے لیے بہترین اداکارہ کا اعزاز ملا۔ بہترین معاون اداکار کا اعزاز فِلم ’سیریانا‘ میں اپنی اداکاری پر جارج کلونی کو دیا گیا۔ یہ کلونی کا پہلا آسکر ہے۔ بہترین معاون اداکارہ کا اعزاز برطانوی اداکارہ ریچل وائز کو فِلم ’دی کانسٹنٹ گارڈنر‘ میں اداکاری کے لیے ملا۔ ’بروک بیک ماؤنٹین‘ کے ڈائریکٹر آنگ لی کو بہترین ہداتکار قرار دیا گیا جبکہ جنوبی افریقہ کی فلم کو بہترین غیر ملکی فلم قرار دیا گیا۔ رومانوی فِلم ’بروک بیک ماؤنٹین‘ کو سب سے زیادہ آٹھ شعبوں میں نامزد کیا گیا تھا۔ یہ فِلم دو کاؤبوائز کی کہانی ہے۔ تاہم فلمی دنیا کے بارے میں معلومات رکھنے والوں کا کہنا تھا کہ ’بروک بیک ماؤنٹین‘ کو فِلم کریش سے سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ |
اسی بارے میں آسکر نامزدگی پر خوش ستارے01 February, 2006 | فن فنکار آسکر: ووٹوں کی گنتی شروع 01 March, 2006 | فن فنکار فلم کے مقابلے میں فلم بنائیں: ابو اسد05 March, 2006 | فن فنکار آشوتوش آسکر کے ووٹنگ ممبر23 February, 2005 | فن فنکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||