پیغمبر اسلام پراینیمیٹڈ فلم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد پیدا ہونے والے حالات میں امریکہ کے مسلمان ملک کے باقی لوگوں تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پیغمبر اسلام حضرت محمدکی زندگی پر ایک اینیمیٹڈ فلم یعنی دستی تصاویر سے بنائی گئی فلم اس سمت ایک قدم ہے ۔جس کے تحت امریکی مسلمان امریکی معاشرے میں اپنے رابطے بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ’محمد دی لاسٹ پروفیٹ ‘ نام کی اس فلم کی نمائش عید کی دن شروع ہوئی ہے۔ فلم کے ڈسٹری بیوٹروں کا کہنا ہے کہ فلم کا مقصد مسلمانوں اور غیر مسلموں دونوں ہی کو اسلام اور اس کی تاریخ کے بارے میں بتانا اور ان کو تفریح مہیا کرانا ہے۔ فائن میڈیا گروپ کے اسامہ جمال کا کہنا ہے ’یہاں سوال یہ نہیں ہے کہ فلم باکس آفس پر کیا کمال دکھاتی ہے سوال یہ ہے کہ لوگ فلم سے کتنا فائدہ اٹھاتے ہیں اور اس میں کتنی دلچسپی لیتے ہیں۔
اسامہ جمال نے بتایا کہ پہلے اس فلم کی نمائش پورے امریکہ میں 2002 میں کی جانی تھی لیکن گیارہ ستمبر کے حملوں کی وجہ سے روک دی گئی کیونکہ لوگ اس وقت فلم کے موڈ میں نہیں تھے ۔ مسلمانوں کو امید ہے اس فلم کے ذریعے مسلمانوں اور امریکیوں کے درمیان رابطے قائم کرنے کا موقع ملے گا۔ ملک میں کچھ سنیما گھروں کو فلم میں لوگوں کی دلچسپی کے بارے میں شبہ تھا اورانہوں نے اس فلم کی نمائش کرنے سے انکار کردیا۔جس کے بعد ڈسٹری بیوٹروں کو مجبوراۙ تھیٹر کرائے پر لیکراپنے ٹکٹ فروخت کرنے پڑ رہے ہیں۔ فلم میں پیغمبر اسلام کی ابتدائی زندگی اور تعلیمات پر مبنی ہے ۔ 90 منٹ کی اس فلم کی نمائش امریکہ اور کینڈا کے 40 شہروں میں ہوگی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||