’فتنہ‘ کے اجراء کی مذمت اور احتجاج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ولندیزی سیاست داں کی قرآن مخالف متنازع فلم کی انتہائی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ’جارحانہ حد تک اسلام مخالف‘ قرار دیا ہے۔ طویل عرصے پر محیط تنازعے اور احتجاج کے بعد جمعرات کو نیٹ پر جاری کی جانے والی پندرہ منٹ کی اس فلم کئی مسلمان ملک پہلے ہی مذمت کر چکے ہیں۔ ان ملکوں میں پاکستان، انڈونشیا، ایران اور بنگلہ دیش سرِ فہرست ہیں۔ اس فلم میں کے دوران قرآنی آیات کے پیچھے دہشتگردانہ حملوں کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ ’میں گریٹ ولڈر کی اس اسلام مخالف جارحانہ فلم کے جاری کیے جانے کی شدید ترین مذمت کرتا ہوں‘۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’یہ اظہار کی آزادی کے داؤ پر لگنے کا معاملہ نہیں ہے۔ آزادی کو ہمیشہ سماجی ذمہ داری سے ہم آہنگ ہونا چاہیے‘۔ پاکستان میں اس فلم کے اجراء کے خلاف جمعہ کو کئی مقامات پر معمولی احتجاج ہوئے جب کہ اسلام آباد میں حکومت نے ولندیزی سفیر کو بلا کر احتجاج کیا۔ دوسری طرف ہالینڈ میں فلم کے اجراء کے بعد ظاہر کیے جانے والے ردِ عمل پر قدرے اطمینان کا ہے۔ مبصرین کی متفقہ رائے ہے کہ ولڈر کی ویڈیو فلم ان کی توقع سے کہیں کم اشتعال انگیز ہے۔ خود مسٹر ولڈر نے اپنی فلم کو غیر گستاخانہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کا مقصد اس معاملے پر بحث کو متحرک کرنا تھا جب کہ دوسرے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کی فلم میں ’کچھ نیا نہیں‘ ہے۔ پندرہ سے سترہ منٹ کی یہ فلم ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ liveleak لائیو لیک پر جاری کی گئی ہے۔گریٹ نے اس فلم کا نام ’فتنہ‘ رکھا ہے جس کے معنی شر انگیزی اور شرارت بھی ہوتے ہیں۔ ہالینڈ کے نشریاتی ادارے اس فلم کو دکھانے پر آمادہ نہیں ہوئے تھے۔ |
اسی بارے میں اسلام مخالف فلم کے خلاف مظاہرے07 March, 2008 | پاکستان کارٹون: کراچی میں ہڑتال اور فائرنگ14 March, 2008 | پاکستان احتجاج میں عراق اور مصر بھی شامل21 June, 2007 | پاکستان کراچی: احتجاج تشدد میں تبدیل17 February, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||