BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 10 February, 2006, 11:08 GMT 16:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’کارٹون چھاپنا غلط فیصلہ نہیں تھا‘
ایان ہرسی علی
سومالی نژاد ڈچ ایم پی ایان ہرسی علی
ہالینڈ کی رکنِ پارلیمان ایان ہرسی علی نے ڈنمارک کے اس اخبار کی حمایت کی ہے جس نے پیغمبر اسلام کے بارے میں کارٹون شائع کیے تھے۔

سومالی نژاد ایان ہرسی علی نے جرمنی کے شہر برلن میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’آج اسلام کے اندر ایک بنیاد پرست تحریک ہے جو تمام جمہوری حقوق اور آزادیوں کی خلاف ورزی کرتی ہے اور انہیں ختم کرنا چاہتی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ کارٹون چھاپنے کا فیصلہ غلط نہیں تھا اور ان کارٹون کو دوبارہ چھاپنے کا فیصلہ بھی صحیح تھا۔

ڈچ رکن پارلیمان نے یورپی رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ڈنمارک کی حمایت کرنی چاہیے تھی جس کے بجائے وہ انتہا پسندوں کو خوش کرنے میں لگ گئے۔

’میڈیا خوفزدہ ہے‘

انہوں نے مزید کہا کہ کارٹون پر اس سارے ہنگامے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یورپ میں صحافی اور آرٹسٹ اب اسلام کے غیر روادارانہ پہلووں پر اظہار رائے یا تحقیق کرنے سے کترائیں گے اور خوف زدہ ہو کر اس کا جائزہ بھی نہیں لیں گے۔

ایان ہرسی علی نے ’سبمِشن‘ نامی اس متنازع فلم کا سکرپٹ لکھا تھا جس کے ہدایت کار تھیو وان گوغ کو سنہ دو ہزار چار میں ایک ڈچ مسلمان نے قتل کیا تھا۔

کارٹون: کئی آراء
مسلسل جاری ردعمل پر آپ کیا سوچتے ہیں؟
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد