BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 26 July, 2005, 08:40 GMT 13:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وان گؤ کے قاتل کو عمر قید
محمد بوئیری
محمد بوئیری نے عدالت کو وجہ قتل بتانے سے گریز کیا
ہالینڈ میں آج (منگل کو) متنازعہ فلم ساز تھیو وان گؤ کے قاتل ستائیس سالہ محمد بوئیری کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ سزا سناتے ہوئے عدالت نے کہا کہ وان گؤ کا قتل دہشت گردی تھا۔

بوئیری نے گزشتہ نومبر میں ہالینڈ کے فلمساز کو ہلاک کر دیا تھا۔ ان کے بہیمانہ قتل کے بعد ہالینڈ کا معاشرہ سکتے میں آ گیا تھا کیونکہ اس سے قبل وہاں اس طرح کا کوئی واقعہ نہیں ہوا تھا۔

بوئیری ہالینڈ اور مراکش کی دہری شہریت رکھتے ہیں۔ انہوں نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کیا اور کہا کہ انہیں زیادہ سے زیادہ سزا دی جائے کیونکہ اگر موقع ملا تو وہ دوبارہ بھی یہی کریں گے۔

استغاثہ کے مطابق وان گاف کے قتل سے نسلی انتشار پھیلا ہے اور ہالینڈ کے معاشرے کو نقصان پہنچا ہے۔

بوئیری نے مقدمے کے دوران عدالت کو بہت کم بتایا کہ انہوں نے قتل کیوں کیا تھا۔ ہالینڈ میں ابھی تک یہ سوال گردش کر رہا ہے کہ کس طرح بوئیری جو کہ ہالینڈ میں ہی پیدا ہوئے اتنے انتہا پسند ہو گئے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد