BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 09 November, 2004, 00:54 GMT 05:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہالینڈ کےمسلم اسکول پر حملہ
ہالینڈ کے مسلمان
مسلم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مسلمان مزید حملوں کے خدشے سے خوفزدہ ہیں
ہالینڈ کے ایک اسلامی اسکول پر بم حملہ ہوا ہے ۔ ہالینڈ میں متنازعہ فلمساز تھیو واں گوف کے قتل کے بعد سے حالات کشیدہ ہیں۔

پیر کے دن ہونے والے بم حملے میں اسکول کو نقصان پہنچا ہے کھڑکی اور دروازے پوری طرح تباہ ہوگئےلیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

پولیسں کا کہنا ہے ہو سکتا ہے کہ یہ حملہ گزشتہ ہفتے فلمساز تھیو واں گوف کی ہلاکت کے انتقام کے طور پر کیا گیا ہوجنہیں مشتبہ اسلامی شدت پسندوں نے ہلاک کیا ہے۔

حالیہ دنوں میں ہالینڈ کے کئی شہروں میں مساجد کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔پولیسں واں گوف کے قتل اور اس بم حملے کے درمیان کسی تعلق کی تحقیق کر رہی ہے۔

مسلمانوں کے خلاف انتقامی کارروائی کے خدشے کے پیش نظر ہالینڈ کی پولیس انتہائی چوکس ہے۔

فلمساز واں گوف کو منگل کے دن ایمسٹرڈیم میں گولی مار کر قتل کر دیاگیا تھا اس سلسلے میں کئی لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ہالینڈ کی حکومت نے مسلم شدت پسندوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا عہد کیا ہے۔

پولیسں کا کہنا ہے کہ انہیں واں گوف کی لاش کے نزدیک سے ایک خط ملا ہے جس میں آزاد خیال سیاسی رہنما ایان حرسی علی کو قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

محترمہ حرسی ایک صومالی خاتون ہیں اور واں گوف کی متنازعہ فلم کی اسکرپٹ انہوں نے ہی لکھی ہے اور اس میں اسلام میں عورتوں کے ساتھروا رکھے جانے والے سلوک پرنکتہ چینی کی گئی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد