شدت پسندوں کے خلاف آپریشن | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہالینڈ کی حکومت نے ایک متنازعہ فلمساز کے قتل کے بعد اسلامی شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کا عہد کیا ہے۔ تھیو وان گوغ نے ایک متنازعہ فلم بنائی تھی جس کا موضوع تھا اسلامی معاشرے میں عورتوں پر تشدد۔ انہیں گزشتہ ہفتے منگل کو ایمسٹرڈیم میں گولی مار کر اور چھرے کے وار کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد بہت سے افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان سب کے بارے میں خیال ہے کہ یہ شدت پسند ہیں۔ ہالینڈ کے نائب وزیر اعظم نے کہا ہے کہ خفیہ اداروں کو اس سلسلے میں مزید فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ممکن ہے کہ ایسے مشتبہ افراد کو ملک بدر کردیا جائے جن کے پاس دوہری شہریت ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ محمد بی کے نام سے پہچانے والا ایک شخص اس واقعے کا سب سے اہم ملزم ہے۔ ان پر یہ الزام بھی ہے کہ انہوں نے موقع پر موجود ایک شخص اور ایک پولیس اہلکار کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||