ہالینڈ:شدت پسندوں کیخلاف آپریشن | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ڈچ پولیس کے ذرائع کے مطابق ہیگ میں شدت پسندوں کے خلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں علی الصبح ’ہالینڈ سپور‘ ریلوے سٹیشن کے نزدیک مہاجرین کی ایک بستی پر چھاپہ مارا گیا۔ اس چھاپے کے دوران شہر کے اوپر سے گزرنے والی فضائی ٹریفک کو روک دیا گیا اور گلیوں کی ناکہ بندی کی گئی تھی۔ آپریشن کے دوران تین پولیس افسران ایک گرینیڈ دھماکے میں زخمی ہو گئے جبک فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق شدت پسند مشتبہ عمارت میں موجود ہیں اور دوسرے حملے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ادھر ہالینڈ کے مختلف علاقوں میں مساجد اور گرجاگھروں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ واقعات متنازعہ فلمساز تھیو واں گوغ کے قتل کے بعد شروع ہوئے تھے۔ ایک اور واقعہ میں ادن کے علاقے میں ایک اسلامی پرائمری سکول کو نذرِ آتش کر دیا گیا۔سکول کی دیواروں پر اشتعال انگیز نعرے بھی لکھےگئے تھے۔
آتش زدگی میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے لیکن عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ادن کی میئر جوک کرسٹن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ ایک آتش زنی کی واردات ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’ سکول میں خود بخود آگ نہیں بھڑک سکتی‘۔ تھیو واں گوغ کے قتل کے الزام میں ایک مشتبہ اسلامی شدت پسند محمد بویری کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تھیو واں گوغ کو منگل کے روز ایمسٹرڈم میں سپردِ خاک کر دیا گیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||