ہالینڈ میں ایک اور مسجد نذرِآتش | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہالینڈ میں ایک اور مسجد کو نذرِآتش کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق جرمن سرحد کے نزدیک جنوب مشرقی قصبے ہیلڈن میں ایک مسجد کو ہفتے کی صبح آگ لگا دی گئی۔ یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اس واقعہ کے پیچھے کن لوگوں کا ہاتھ ہے۔ متنازعہ فلم ساز تھیو وان گوغ کے قتل کےبعد سے توڑ پھوڑ اور آتش زنی کے وان گوغ کے قتل کے بعد سے ہالینڈ میں کشیدگی بڑھ گئی ہے اور مسلم عمارات پر حملوں کے جواب میں عیسائی گرجا گھروں پر بھی حملے ہوئے ہیں۔ ہالینڈ کی پارلیمنٹ اس مسئلے سے نمٹنے کےلیے مختلف تجاویز پر غور کر رہی ہے۔ دائیں بازو کے کچھ سیاست دانوں نے کہا ہے کہ شدت پسند مسلم رہنماؤں کو ہالینڈ سے نکال دیا جائے اور مساجد کو بند کر دیا جائے۔ ممبران پارلیمنٹ نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ایسا قانون بنائے جس کے تحت تمام مساجد کو پابند کیا جائے کہ وہ صرف ان لوگوں کو مساجد میں امام مقرر |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||