مسلمان اکثریتی علاقے سےگرفتاری | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہالینڈ میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور شہر ہیگ میں پولیس نے محاصرے کے بعد ایک فلیٹ پر چھاپہ مار کر دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ یہ کارروائی ایک ایسے علاقے میں کی گئی ہے جہاں تارکینِ وطن وطن اکثریت میں ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ کارروائی دستی بم سے کیے جانے والے ایک حملے کے بعد کی گئی۔ اس حملے میں تین پولیس والے زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس نے اس کے علاوہ بھی ایک اور شخص کو اوتریخت سے گرفتار کیا ہے ۔ پولیس نے اس کارروائی کو گزشتہ ہفتے ہونے والے اس فلم ساز کے قتل کے بعد کی کارروائیوں کا حصہ قرار دینے کے سوال پر کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ مقتول فلم ساز تھیو وان گوف کو ایک حملے میں فایرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا اور بتایا گیا تھا کہ انہیں ان کی نئی فلم سبمشن کے بعد دھمکیاں مل رہی تھیں۔ اس فلم میں وان گوف نے اسلام میں عورتوں سے مبینہ زیادتی پر تنقید کی تھی اور ان کے قتل کے بعد مسجدوں اور مسلمانوں کے سکولوں پر حملے ہو چکے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||