پی پی پی متحدہ ملاقات’خوش آئند‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے سندھ میں حکومت سازی کے حوالے سے ہونے والی ملاقات کو خوش آئند قرار دیا ہے تاہم یہ واضح طور پر نہیں بتایا کہ پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے یا نہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئرپرسن آصف علی زرداری کی ہدایت پر جماعت کے ایک وفد نے جمعرات کو متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو جا کر ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات لگ بھگ ایک گھنٹے تک جاری رہی جس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے پروفیسر این ڈی خان، سید قائم علی شاہ اور مصباح الرحمن اور ایم کیو ایم کی طرف سے شعیب بخاری، سید حیدر عباس رضوی، فیصل سبزواری اور نثار پنہور نے حصہ لیا۔ ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پروفیسر این ڈی خان اور حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں سندھ اور ملک کے اہم ایشوز مثلاً صوبائی خودمختاری، این ایف سی ایوارڈ، کالا باغ ڈیم کے علاوہ صوبے میں دیہی شہری تفریق پر بات ہوئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ان مسائل کو مل کر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ این ڈی خان نے ملاقات کے بارے میں کہا کہ یہ منزل کی طرف پہلا قدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری چاہتے ہیں کہ قوم کے درمیان مفاہمت ہو اور مرکز کے علاوہ پنجاب، صوبہ سرحد اور سندھ میں بھی اتفاق رائے سے حکومت بنائی جائے تاکہ ملک کو مسائل کے بھنور سے نکال کر آگے لے جایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ’پہلی ملاقات میں ہمیں اچھا تاثر ملا ہے جو سندھ کے عوام کے لیے بھی نیک شگون ہے‘۔ ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ایم کیو ایم پورے ملک کو یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ وہ امن، رواداری اور برداشت کو فروغ دینے کے لیے جمہوری قوتوں سے قدم سے قدم ملا کر چلنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک کے وسیع تر مفاد میں پیپلز پارٹی سے ملک کی ترقی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے تمام اقدامات میں غیرمشروط تعاون کرے گی۔ |
اسی بارے میں پی پی پی، ایم کیو ایم مذاکرات27 February, 2008 | الیکشن 2008 انتخابی درخواستیں، نتیجہ روکنے کا حکم26 February, 2008 | الیکشن 2008 نئی حکومت: امید کی ایک کرن23 February, 2008 | الیکشن 2008 پی پی:مزید حمایت حاصل کرنےکادعوٰی22 February, 2008 | الیکشن 2008 ’حلف مشرف کے ہاتھوں اٹھانا ہوگا‘22 February, 2008 | الیکشن 2008 حکومت سازی،ملاقاتیں شروع21 February, 2008 | الیکشن 2008 | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||