پی پی:مزید حمایت حاصل کرنےکادعوٰی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان پیپلز پارٹی نے دعوٰی کیا ہے کہ مرکز میں حکومت سازی کے لیے واضح اکثریت حاصل ہونے کے بعد مسلم لیگ (ق) کے سرکردہ ر ہنماؤں حامد ناصر چٹھہ، میاں منظور احمد وٹو اور فاٹا کے بعض آزاد اراکین نے بھی انہیں اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔ اسلام آباد میں واقع زرداری ہاؤس کے ایک ترجمان نے ایسے رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حامد ناصر چھٹہ نے جمعہ کو آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ ترجمان کے مطابق میاں منظور احمد وٹو نے ، جو آزاد حیثیت میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں بھی جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور اپنے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی کی حمایت کی پیشکش کی۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حامد ناصر چٹھ اور منظور احمد وٹو نے مسلم لیگ (ق) اور آزاد حیثیت میں منتخب پندرہ کے قریب قومی و پنجاب اسمبلی کے اراکین کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ تاحال وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں سے منتخب پانچ آزاد اراکین نے بھی پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے حکومت سازی میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔ حامد ناصر چٹھہ اور منظور وٹو سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ دستیاب نہیں ہوسکے۔ یہ دونوں رہنما اپنی اپنی مسلم لیگ کے گروپ جو کہ ترتیب وار جونیجو اور جناح کے نام سے بنائے گئے تھے ان کے سربراہ تھے۔ لیکن صدر (ر) جنرل پرویز مشرف نے جب تمام ہم خیال گروہوں کو مسلم لیگ (ق) کے نام سے بنائی گئی ایک جماعت میں ضم ہونے کا کہا تو ان رہنماؤں کے علاوہ اعجاز الحق نے ضیاالحق لیگ اور فاورق لغاری نے قومی اتحاد کو بھی اس میں ضم کردیا تھا۔ اب مسلم لیگ کے اٹھارہ فروری کے انتخابات میں شکست کے بعد حامد ناصر چٹھہ اور میاں منظور احمد وٹو کی پیپلز پارٹی کی حمایت پہلے سے کمزور مسلم لیگ (ق) کے لیے ایک بہت بڑا دھچکہ ثابت ہوسکتا ہے۔ | اسی بارے میں موقع نہ جانے دیں: اعتزاز، عمران22 February, 2008 | الیکشن 2008 نواز لیگ، پنجاب پر ہی زور دیا22 February, 2008 | الیکشن 2008 دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ21 February, 2008 | الیکشن 2008 زرداری،ولی مخلوط حکومت پرمتفق21 February, 2008 | الیکشن 2008 | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||