ملکہ الزبتھ دوم کی وفات: وہ 10 دن جو برطانیہ کے لوگ کبھی نہیں بھول پائیں گے
رواں ماہ 8 ستمبر کو برطانوی عوام کو یہ افسوسناک خبر ملی کہ ملکہ الزبتھ دوم اپنی سکاٹش ہائی لینڈ کی رہائشگاہ بیلمورل میں وفات پا گئی ہیں۔
وہ برطانوی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ تھیں۔

،تصویر کا ذریعہPA Media
برطانیہ بھر میں لوگوں نے مختلف طریقوں سے ملکہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

،تصویر کا ذریعہReuters
ملکہ کی آخری رسومات کے لیے سینکڑوں فوجیوں نے ونڈزر اور ویسٹ منسٹر میں منعقد ہونے والی کئی ریہرسل میں حصہ لیا۔

،تصویر کا ذریعہPA Media
جس وقت ملکہ کی میت کو ویسٹ منٹسر ہال میں رکھا گیا، اس وقت انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ہزاروں سوگوار قطاروں میں انتظار کر رہے تھے۔

،تصویر کا ذریعہReuters
بادشاہ چارلس اور پرنس آف ویلز نے ملکہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے قطاروں میں کھڑے لوگوں سے ملاقات کی۔

،تصویر کا ذریعہReuters
ملکہ کے تابوت کے اوپر شاہی تاج رکھا گیا ہے، یہ شاہی زیورات میں سب سے زیادہ مشہور چیز ہے۔ اس تاج میں تقریباً 3000 جواہرات لگے ہیں، جس میں 2868 ہیرے، 273 موتی، 17 نیلم، 11 زمرد اور پانچ یاقوت شامل ہیں۔
اس تاج کو سنہ 1937 میں ملکہ کے والد بادشاہ جارج ششم کی تاجپوشی کے لیے بنایا گیا تھا۔ ملکہ وکٹوریہ کے تاج کے مقابلے میں اسے اس طرح ڈیزائن کیا گیا تھا کہ یہ ہلکا اور بہتر انداز میں سر پر فٹ آتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP
ملکہ کا تابوت بکنگھم پیلس سے ویسٹ منسٹر ہال جلوس کی شکل میں پہنچا۔ بادشاہ چارلس، ان کے بیٹے ولیم اور ہیری اور شاہی خاندان کے دیگر افراد اس کے پیچھے چل رہے تھے۔

،تصویر کا ذریعہReuters
یہ بھی پڑھیے


،تصویر کا ذریعہGetty Images
ملکہ الزبتھ کی وفات کے بعد جمعہ 9 ستمبر کو چارلس سوم اور کوئین کنسورٹ کمیلا، بیلمورل سے بکنگھم پیلس پہنچے تھے۔

،تصویر کا ذریعہReuters
اس سے قبل جب ملکہ کے تابوت نے جنوب کی جانب سفر کا آغاز کیا تو ہزاروں افراد سکاٹ لینڈ کی سڑکوں پر انھیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے قطاروں میں کھڑے تھے۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا ذریعہGetty Images
چونکہ ملکہ کی وفات لندن کے بجائے سکاٹ لینڈ میں ہوئی، اس لیے ان کی موت نے ’آپریشن یونیکورن‘ کے نام سے واقعات کا ایک سلسلہ شروع کیا۔ اس کا آغاز ان کے جنازے کی تیاری کے لیے سکاٹش پارلیمنٹ کو معطل کیے جانے سے ہوا۔
جس کے بعد ملکہ کی میت کو بیلمورل سے ہولی روڈ ہاؤس کے محل تک پہنچایا گیا۔ اعلان کے بعد نئے بادشاہ اور ملکہ کنسورٹ نے اگلے دن لندن کا سفر کرنے سے قبل بیلمورل میں قیام کیا۔

،تصویر کا ذریعہPA Media

،تصویر کا ذریعہReuters









