شاہ چارلس سوم کی زندگی کی تصویری جھلکیاں

King Charles III posed for an official portrait to mark his 60th birthday.

،تصویر کا ذریعہGetty Images

برطانیہ کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک ولی عہد رہنے والے چارلس سوم اب بادشاہ بن چکے ہیں۔ ستّر برسوں پر محیط ان کی ولی عہدی کے باعث وہ تخت نشین ہونے والے سب سے عمر رسیدہ سربراہِ مملکت بنے ہیں۔

آئیں 73 برس کے شاہ چارلس سوم کی زندگی کی عکاسی کرنے والے اہم لمحات کی تصاویر دیکھیں۔

1px transparent line
ملکہ الزبتھ، شاہ چارلس

،تصویر کا ذریعہMirrorpix / Getty Images

،تصویر کا کیپشنچارلس فلپ آرتھر جارج 14 نومبر 1948 کو پیدا ہوئے تھے۔ وہ تین سال کے تھے جب اُن کی والدہ ملکہ بنیں
1px transparent line
فلپ

،تصویر کا ذریعہPA Media

،تصویر کا کیپشنوہ صرف ایک برس کے تھے جب اُنھوں نے پہلی مرتبہ اپنے والدین سے جدائی سہی کیونکہ اُن کی والدہ اُن کے والد اور حاضرِ سروس نیول افسر شہزادہ فلپ سے ملاقات کرنے مالٹا چلی گئی تھیں
ملکہ الزبتھ، شاہ چارلس

،تصویر کا ذریعہPA Media

،تصویر کا کیپشنکمسن چارلس کا ایسے دنوں میں نرسری عملہ خیال رکھا کرتا تھا
1px transparent line
شاہ چارلس

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنآٹھ برس کی عمر تک گھر پر تعلیم حاصل کرنے والے چارلس (جن کا پیر گیند کے ساتھ ہے) سکول جانے والے پہلے ولی عہد بنے۔ یہاں پر اُنھیں 1957 میں فٹ بال کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
ملکہ الزبتھ، شاہ چارلس

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنشاہ جارج ششم اور مادر ملکہ اپنے نواسے شہزادہ چارلس اور نواسی شہزادی این کے ہمراہ سکاٹ لینڈ میں بیلمورل کاسل آ رہے ہیں۔ شاہ چارلس اپنی نانی مادر ملکہ کے نہایت قریب تھے
1px transparent line
ملکہ الزبتھ، شاہ چارلس

،تصویر کا ذریعہKeystone / Getty Images

،تصویر کا کیپشناُنھیں سخت جان بنانے کے لیے گورڈنزٹاؤن سکاٹ لینڈ میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھیجا گیا مگر وہاں اُنھیں دوسرے بچے ہراساں کرتے چنانچہ اُنھوں نے والدین سے کہا کہ اُنھیں وہاں سے نکالا جائے۔ یہاں ملکہ الزبتھ ان سے 31 جولائی 1967 کو گورڈنزٹاؤن میں ان کے آخری دن ان سے ملنے کے لیے آئی ہوئی ہیں
1px transparent line
چارلس

،تصویر کا ذریعہPA Media

،تصویر کا کیپشنشاہ چارلس مئی 1969 میں ٹرینیٹی کالج کیمبرج میں اپنے کمرے میں پڑھائی کرتے ہوئے۔ اُنھوں نے پہلے آثارِ قدیمہ، پھر بشریات اور پھر تاریخ پڑھی۔ وہ ڈگری مکمل کرنے والے پہلے ولی عہد تھے۔
چارلس

،تصویر کا ذریعہCentral Press / Getty Images

،تصویر کا کیپشنجولائی 1969 میں چارلس کو پرنس آف ویلز کا خطاب دیا گیا۔ اس موقع پر اُنھوں نے انگریزی اور ویلش زبانوں میں تقریر کی
چارلس

،تصویر کا ذریعہPA Media

،تصویر کا کیپشناُنھوں نے فوجی خدمات انجام دینے کی خاندانی روایت کو قائم رکھا۔ یہاں وہ 20 مئی 1969 کو رائل ایئرفورس کے ایک طیارے میں ہیں۔ اُنھوں نے پہلے رائل ایئرفورس میں ہوابازی کی تربیت حاصل کی اور پھر ڈارٹمتھ میں رائل نیول کالج چلے گئے
چارلس

،تصویر کا ذریعہCentral Press / Getty Images

،تصویر کا کیپشناُنھوں نے سخت تر فوجی تربیت حاصل کرتے ہوئے 'ایکشن مین' کا خطاب پایا۔ اُنھوں نے طیارے سے کودنے، آبدوز سے نکلنے، غوطہ خوری اور کمانڈو ایکشن کی تربیت حاصل کی
چارلس

،تصویر کا ذریعہPA Media

،تصویر کا کیپشنکئی بحری جہازوں پر خدمات انجام دینے کے بعد اُنھیں رائل نیوی کے بارودی سرنگ ناکارہ بنانے والے طیارے ایم ایچ ایس بروننگٹن کی کمان عطا کی گئی
1px transparent line
چارلس

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنجب وہ 30 برس کی عمر کو پہنچنے لگے تو پرنس آف ویلز کو پلے بوائے سمجھا جانے لگا۔ یہاں پر وہ 1975 میں ونڈزر کے پولو میدان میں اپنی ایسٹن مارٹن سپورٹس کار چلا رہے ہیں
چارلس

،تصویر کا ذریعہHulton Archive / Getty Images

،تصویر کا کیپشناکثر اوقات اُن کی سوئمنگ یا سرفنگ کرتے وقت یا پولو کھیلتے وقت تصاویر لی جاتیں
کمیلا

،تصویر کا ذریعہHulton Royals Collection / Getty Images

،تصویر کا کیپشنشاہ چارلس سوم اور کمیلا پارکر بویلز 1972 میں ایک پولو میچ کے بعد۔
چارلس

،تصویر کا ذریعہHulton Archive / Getty Images

،تصویر کا کیپشنشاہ چارلس فجی کے دورے میں اپنے اعزاز میں منعقد ایک تقریب کے دوران
چارلس

،تصویر کا ذریعہHulton Archive / Getty Images

،تصویر کا کیپشنسنہ 1981 میں شاہ چارلس اور لیڈی ڈیانا سپینسر کی منگنی ہو گئی۔ یہاں وہ 24 فروری 1981 کو اپنی منگنی کے اعلان کے بعد بکنگھم پیلس کے باہر موجود ہیں
1px transparent line
چارلس

،تصویر کا ذریعہPA Media

،تصویر کا کیپشنپانچ ماہ بعد اُن کی سینٹ پال کیتھیڈرل میں شادی ہو گئی۔ اس موقع پر تقریباً چھ لاکھ لوگ لندن کی سڑکوں پر اُنھیں دیکھنے کے لیے جمع تھے
چارلس

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن19 اگست 1981 کو شاہی جوڑا بیلمورل کاسل میں اپنے ہنی مون کے دوران
چارلس

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسنہ 1982 میں شہزادہ ولیم اور پھر 1984 میں شہزادہ ہیری کی پیدائش کے باوجود یہ شادی نہ چل سکی اور جولائی 1996 میں 'ناقابلِ سمجھوتہ اختلافات' کو وجہ بنا کر چارلس اور ڈیانا الگ ہو گئے
چارلس

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسنہ 1997 میں ڈیانا کی ایک کار حادثے میں اچانک وفات کے بعد چارلس نے اصرار کیا کہ اُن کا جنازہ شاہی روایات اور اعزازات کے ساتھ ہو
چارلس

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنڈیانا کی موت کے بعد بادشاہت کو اپنے تشخص پر دوبارہ غور کرنا پڑا اور چارلس نے فوراً ہی خود کو نئے حالات کے مطابق ڈھالا۔ پھر وہ ایک خیال رکھنے والے اور مشفق باپ اور ایک نئے دور کے ولی عہد کے طور پر نظر آنے لگے۔
چارلس

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنڈیانا کی موت کے بعد چارلس پر الگ تھلگ اور غیر حساس ہونے کا الزام عائد کیا گیا جس کے بعد اُنھوں نے اپنا ایک نیا تشخص بنایا اور لوگوں کے ساتھ تعلق میں آنے لگے
چارلس

،تصویر کا ذریعہTim Graham Photo Library via Getty Images

،تصویر کا کیپشنوہ کئی معاملات پر کھل کر بولتے تھے جن میں نامیاتی کاشتکاری اور متبادل ادویات شامل ہیں۔ وہ جینیاتی طور پر تبدیل شدہ فصلوں کے خلاف تھے
چارلس

،تصویر کا ذریعہShutterstock

،تصویر کا کیپشنوہ جدید طرزِ تعمیر کے خلاف تھے اور ان کی شہری منصوبہ بندی کا وژن ڈورسیٹ میں پاؤنڈبری گاؤں میں دیکھا جا سکتا ہے
چارلس

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسنہ 2002 میں اُنھوں نے اپنی 'سحر انگیز' نانی مادر ملکہ کے بارے میں ایک جذباتی تقریر کی جب وہ 101 برس کی عمر میں وفات پا گئی تھیں۔ یہاں اُنھیں لندن میں ویسٹ منسٹر ہال میں مادر ملکہ کے تابوت کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے
1px transparent line
چارلس

،تصویر کا ذریعہWireimage / Getty Images

،تصویر کا کیپشنسال در سال اُنھوں نے کمیلا پارکر بویلز کے ساتھ اپنے تعلقات قائم رکھے اور اُنھوں نے 1970 میں پہلی مرتبہ ملنے کے بعد سنہ 2005 میں بالآخر اپنی منگنی کا اعلان کر دیا
چارلس

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنوہ شاہی خاندان کے پہلے رکن تھے جن کی ایک سویلین تقریب میں شادی ہوئی۔ شادی کے بعد کمیلا ڈچز آف کارن وال بنیں اور چارلس کی تخت نشینی کے بعد وہ ملکہ شریکِ حیات بن گئی ہیں
چارلس

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنسنہ 2011 میں اُن کے بیٹے شہزادہ ولیم نے ویسٹ منسٹر ایبی میں کیٹ مڈلٹن سے شادی کر لی
چارلس

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنچارلس کے پہلے پوتا پوتی جارج اور شارلٹ 2013 اور 2015 میں پیدا ہوئے تھے
چارلس

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنشاہ چارلس سنہ 2018 میں میگھن مارکل کے ساتھ ان کی شادی کے موقع پر
1px transparent line
چارلس

،تصویر کا ذریعہPA Media

،تصویر کا کیپشنشاہ چارلس اپنے والد شہزادہ فلپ کے جنازے کے موقع پر ونڈزر کاسل میں۔ اس وقت وہ واضح طور پر افسردہ نظر آئے
1px transparent line
چارلس

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنچارلس ایک ایسے وقت میں بادشاہ بنے ہیں جب بادشاہی کے متعلق لوگوں کے رویوں میں تبدیلی آ رہی ہے
1px transparent line

تمام تصاویر کے حقوق محفوظ ہیں