اسرائیل غزہ حملے بند کرے: مصر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مصر نے اسرائیل سفیر کو طلب کر کے غزہ پر ہونے والے فضائی حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر مصر کے صدر حسنِی مبارک نے اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے رفاہ کراسنگ کو کھولنے کا حکم تو جاری کر دیا ہے لیکن مصر کے وزير خارجہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کو غزہ چھوڑنے سے روکا جا رہا ہے۔ مصر نے اپنے ہیلی کاپٹرز اور ڈاکٹروں کو رفاہ کراسنگ پر تعینات کر رکھا ہے۔ اس مقام پر تقریباً چالیس ایمبیولنس غزہ ميں داخل ہو کر شدید زخمی افراد کو علاج کے لیے لانے کے انتظار میں کھڑی ہوئی ہیں۔ بڑی مقدار میں طبی سپلائی بھی نزدیکی ال ائیرش ہوائی اڈے سے پہنچ چکی ہے۔ لیکن فی الوقت ان کے پاس علاج کرنے کے لیے کوئی نہیں ہے۔ مصر کے وزير خارجہ احمد ابول گھیٹ کا کہنا ہے ’زخمیوں کو ادھر آنے سے روکا جا رہا ہے‘۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا جن کے کنٹرول میں غزہ ہے کہ وہ زخمیوں کی جان خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ ایک رپورٹ میں غزہ کی وزارت صحت کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ وہ ابھی بھی زخمیوں کی فہرست بنا رہے ہیں لیکن اس میں اس لیے دقتیں پیش آ رہی ہیں کیونکہ مرنے والے اور زخمیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ دریں اثناء فلسطین کے صدر محمود عباس مصر کے صدر حنسی مبارک سے ایک ہنگامی ملاقات کر رہے ہیں۔
صدر عباس نے اپنے حریف حماس سے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی پر نئے سرے سے غور کرنے کو کہا ہے تاکہ مزید خون خرابہ نہ ہو۔ مصر کی حکومت کی جانب سے شدید مذمت کے باوجود عرب دنیا میں یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا اسے ان حملوں کی پہلے سے اطلاع تھی اور وہ اس سلسلے میں فلسطین کو آگاہ کرسکتا تھا ؟ کیونکہ تین روز قبل ہی اسرائیل کی وزیر خارجہ زپی لونی مصر کے دورے پر تھیں۔ مصر کی ناراضگی حماس سے اس لیے ہے کیونکہ وہ فتح کے ساتھ مجوزہ بات چیت کے لیےانکار کر چکا تھا۔ یہ بات چیت قاہرہ میں گذشتہ مہینے ہونے والی تھی۔مصر کے وزير خارجہ ابولغیث عرب دنیا کی اس تنقید کو رد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ’ اسرائیل اور اس کے اہلکاروں نے اپنے ارادوں کے بارے میں پوری دنیا کو باور کرا دیا تھا۔‘ |
اسی بارے میں غزہ، ایندھن کی جزوی فراہمی11 November, 2008 | آس پاس غزہ: الفتح کے درجنوں حامی گرفتار26 July, 2008 | آس پاس غزہ دھماکہ، بچی سمیت پانچ ہلاک25 July, 2008 | آس پاس غزہ کا راستہ کھولنے کا فیصلہ29 June, 2008 | آس پاس غزہ سرحد ایک بار پھر بند26 June, 2008 | آس پاس غزہ: اسرائیلی حملے میں پانچ ہلاک24 May, 2008 | آس پاس غزہ: بچوں سمیت پانچ ہلاک28 April, 2008 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||