غزہ:’بدترین حالت‘ عرب ممالک پرتنقید | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطینیوں کی تنظیم حماس کے رہنما خالد مشعل نے غزہ کی ناکہ بندی کے بارے میں عرب ممالک کی خاموشی پر ان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مشعل نے شام کے دارالحکومت دمشق میں بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام عرب ریاستیں کشتیاں بھیج کر غزہ میں لوگ کی تکالیف کم کر سکتی ہیں۔ انہوں نے غزہ کی ناکہ بندی کو انسانیت سوز اور مجرمانہ قرار دیا۔ مشعل نے خاص طور پر مصر پر تنقید کی کہ اس نے بھی غزہ کے ساتھ اپنی سرحد بند کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصر نے فلسطینی انتظامیہ میں لوگوں کو درپیش شدید مشکلات کے باوجود ایسا کیا ہے۔ دریں اثناء فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اس سال حماس کے ساتھ صلح کی طرف پیش رفت نہ ہوئی تو وہ صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کا اعلان کر دیں گے۔ محمود عباس کے عہدے کی مدت نو جنوری کو ختم ہو رہی ہے لیکن انہوں نے پہلے عندیہ دیا تھا کہ وہ ایک سال مزید اس وقت تک عہدے پر قائم رہیں گے جب تک حماس کی اکثریت والی پارلیمان کی مدت نہیں پوری ہو جاتی۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ نئے سال کے آغاز پر اعلان کریں گے لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا تھا کہ نئے انتخابات کب ہوں گے۔ حماس نے محمود عباس کی طرف سے اپنے عہدے کی مدت بڑھانے کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ انہیں پارلیمان کی مدت کم کرنے کا آئینی یا قانونی حق نہیں۔ | اسی بارے میں ’غزہ میں بد ترین انسانی حالات‘ 23 November, 2008 | آس پاس غزہ، ایندھن کی جزوی فراہمی11 November, 2008 | آس پاس غزہ سیز فائر کا خاتمہ تباہ کن ہو گا15 November, 2008 | آس پاس ’غزہ میں خوراک کے بحران کا خدشہ‘12 November, 2008 | آس پاس غزہ دھماکہ، بچی سمیت پانچ ہلاک25 July, 2008 | آس پاس غزہ کا راستہ کھولنے کا فیصلہ29 June, 2008 | آس پاس غزہ: بچوں سمیت پانچ ہلاک28 April, 2008 | آس پاس غزہ پر پابندیوں سے بحران سنگین24 April, 2008 | آس پاس بیرونی لِنک بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||