غزہ کا راستہ کھولنے کا فیصلہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ سرحد پار حملوں میں عارضی وقفے کے بعد سے کم از کم غزہ کا ایک تجارتی سرحدی راستہ کھول دےگا جسے گزشتہ ہفتے بند کردیا گیا تھا۔ فلسطینی شدت پسندوں کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ حملے کے بعد غزہ کے سرحدی راستے صوفہ اور کرنی بند کر دیے گئے تھے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق اشیائے ضرورت سے لدے ہوئے تقریباً اسی ٹرکوں کو آج غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دے دی جائے گی۔ فلسطینی تنظیم حماس نے جس کا غزہ پر کنٹرول ہے ، اسرائیل پر سرحدیں بند کرکےمعاہدہ توڑنے کاالزام لگایا ہے۔ مصر میں انیس جون کو ہونے والے معاہدے کے تحت اسرائیل پر راکٹ حملے روکنے کی شرط پر اسرائیل نے غزہ کا محاصرہ ختم کر دیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حکام نے دونوں سرحدی راستے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم اسرائیلی فوج کے ترجمان پیٹر لرنر نے اے ایف پی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف صوفہ کو اتوار کی صبح کھولا جائے گا۔ | اسی بارے میں غزہ سرحد ایک بار پھر بند26 June, 2008 | آس پاس ’حملے،جنگ بندی کی خلاف ورزی‘25 June, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||