BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 25 July, 2008, 23:56 GMT 04:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
غزہ دھماکہ، بچی سمیت پانچ ہلاک
غزہ
جمعہ کو غزہ میں تین دھماکے ہوئے
غزہ میں ساحل کے قریب ایک زوردار دھماکے میں حماس کے چار کارکن اور ایک بچی ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ دھماکہ غزہ کے ایک اہم چوراہے پر ایک کار میں ہوا اور اس سے جائے وقوعہ کے قریب موجود کم از کم بیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

طبی عملے کے مطابق جمعہ کی شب ہونے والے اس دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں حماس کے عسکری شعبے عزالدین القصام بریگیڈ کا ایک کمانڈر اور تین دیگر کارکن شامل ہیں جبکہ ہلاک ہونے والی بچی اپنے خاندان کے ہمراہ ساحل پر تفریح کے لیے آئی تھی۔

یہ جمعہ کو غزہ میں ہونے والا تیسرا دھماکہ تھا۔ اس سے قبل غزہ شہر میں ایک کیفے کے باہر ہونے والے دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوئے تھے۔تیسرا دھماکہ حماس کے رہنما مروان ابو راس کی رہائش گاہ کے نزدیک ہوا تھا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

غزہ میں سنہ 2007 میں حماس کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد تشدد کے واقعات میں کمی آئی تھی اور ان دھماکوں کے بعد ایک مرتبہ پھر علاقے میں کشیدگی پھیلنے کے خدشات ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد