BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 01 July, 2008, 23:54 GMT 04:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
غربِ اردن میں پانی کی شدید کمی
غربِ اردن میں پانی کا فی کس یومیہ استعمال تقریباً چھیالیس لیٹر ہے جو بین الاقوامی طور پر سفارش کردہ مقدار کا دو تہائی ہے
اسرائیل کے حقوقِ انسانی کے ایک گروپ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی ’امتیازی‘ پالیسیوں کے باعث غربِ اردن کو پانی کی انتہائی کمی کا سامنا ہے۔

بییتسیلم نامی گروپ نے اسرائیل کی طرف سے پانی کے مشترکہ وسائل کی تقسیم اور فلسطینی اتھارٹی پر عائد ان اسرائیلی پابندیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے جن کے تحت وہ نئے کنؤں کی کھدائی کر سکتے ہیں۔

گروپ کا کہنا ہے کہ ان پابندیوں کی وجہ سے فلسطینوں کو معیشت اور صحت کے شعبے میں سنگین مشکلات کا سامنا ہے جن کے اثرات بہت خراب ہوں گے۔

غربِ اردن میں پانی کا فی کس یومیہ استعمال تقریباً چھیالیس لیٹر ہے جو بین الاقوامی طور پر سفارش کردہ مقدار کا دو تہائی ہے۔

گروپ نے یہ بھی کہا ہے کہ علاقے میں کئی برسوں پر محیط خشک سالی کے اثرات آئندہ آنے والی مہینوں میں اور بھی شدت اختیار کر جائیں گے۔

اسرائیلی آباد کاروں کے لیے پانی کا فی کس استعمال فلسطینیوں کے مقابلے میں ساڑھے تین گنا زیادہ ہے۔

آبادی میں ہر شخص کتنی مقدار میں پانی استعمال کرتا ہے اس کا تخمینہ لگاتے وقت مویشیوں کو مہیا کیے جانے والے پانی کو حساب میں رکھ کر کیا جاتا ہے۔

اسرائیلی حقوقِ انسانی کے گروپ کے مطابق غربِ اردن کے بعض شمالی حصوص میں جو خالصتاً زرعی علاقہ کہلاتا ہے پانی کا استعمال مجوعی اوسط سے کہیں کم ہے۔

حال میں اقوامِ متحدہ کی ایک رپورٹ میں غزہ کی پٹی میں پانی کی قلت کا خاص طور سے ذکر کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ایندھن اور پرزوں کی کمی کے باعث پانی کے پلانٹ ٹھیک طور پر چل نہیں پاتے۔

رپورٹ کے مطابق غربِ اردن میں اسرائیل کی فوجی انتظامیہ نے کسی ردِ عمل کا اظہار نہیں کیا۔

اسرائیل میں پانی کی رسد پر مامور ادارے کے ترجمان کے مطابق ہر سال غزہ میں پانچ سو ملین کیوبک میٹر پانی فراہم کیا جاتا ہے جو سنہ انیس سو نوے میں ہونے والے امن معاہدے میں طے شدہ تفصیلات سے تیس فیصد زیادہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ خود اسرائیل میں پانی کی فراہمی پر روک لگائی گئی ہے اور وہاں بھی پانی کی قلت ہے لیکن پھر بھی غربِ اردن میں فلسطینوں کو پانی کی فراہمی جاری رہے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد