BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 28 April, 2008, 10:29 GMT 15:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
غزہ: بچوں سمیت پانچ ہلاک
فلسطین
بیت ہنون میں مرنے والے بچوں کے رشتےدار اور پڑوسی ان کے گھر کے باہر کھڑے ہیں
فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق شمالی غزہ پراسرائیلی فضائی حملےمیں چار بچوں سمیت کم سے کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بیت ہنون کے قصبے میں ایک گھر پر میزائل گرنے سے ان بچوں کی ماں سمیت کئی اور افراد بھی زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ایک شخص ابھی تک ملبے کے نیچے دبا ہوا ہے۔

اسرائیل نے فوجی کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ہوائی جہاز نے علاقے میں گشت کرنے والے فوجیوں کو دھمکی ملنے کے بعد مسلح افراد کو نشانہ بنایا تھا۔

فلسطینی طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کے روز بیت ہنون میں اس حملے میں ہلاک ہونے والوں میں پندرہ ماہ سے چھ سال تک کی عمروں کے بچے شامل ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ میزائل اس وقت چھت توڑتے ہوئےگھر کے اندر گرا جبکہ پورا گھرانہ ناشتہ کرنے میں مصروف تھا۔

ایک پڑوسی کا کہنا تھا کہ’ وہ کھانا کھا رہے تھے جب ان کو نشانہ بنایا گیا۔،

فلسطینی جنگجواس علاقے سے اکثر اسرائیل پر راکٹ حملے کرتے رہتے ہیں۔

اس سے قبل اتوار کے روز قریبی قصبے بیت لہیہ میں اسرائیلی زمینی فوج اور فلسطینی عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپوں میں ایک چودہ سالہ بچی ہلاک جبکہ آٹھ افراد زخمی ہو گئے تھے۔

جمع کے دن مسلح فلسطینی گروپ حماس نے غزہ کی پٹی میں چھ ماہ کے لیے جنگ بندی کی پیشکش کی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ اس جنگ بندی کو بعد میں غرب اردن میں بھی لاگو کیا جاسکتا ہے۔حماس نے اس مجوزہ جنگ بندی کو ’خاموشی کا دور‘ قرار دیا ہے۔

تاہم اسرائیلی حکام نے اس پیشکش کو یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ حماس اس عرصے کو اسلحہ جمع کرنے اور خود کو منظم کرنے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد