BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 11 November, 2008, 01:34 GMT 06:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
غزہ، ایندھن کی جزوی فراہمی
غزہ کا واحد بجلی گھر
غزہ کا واحد بجلی گھر پانچ لاکھ افراد کو بجلی مہیا کرتا ہے
اسرائیل نے منگل سے بجلی گھر کو ایندھن کی فراہمی جزوی طور پر بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تاہم اسرائیلی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ غزہ کی سرحد ایندھن کی سپلائی کے علاوہ دیگر تمام مقاصد کے لیے اب بھی بند رہے گی۔خیال رہے کہ غزہ کا واحد بجلی گھر ایندھن کی عدم دستیابی کی وجہ سے پیر کو بند ہو گیا تھا۔

اسرائیل نے گزشتہ ایک ہفتے سے حماس سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں کے سرحد پار راکٹ حملوں کے جواب میں غزہ کو ایندھن کی فراہم بند کی ہوئی ہے۔ حماس کی جانب سے یہ حملے اسرائیلی کی سرحد پار کارروائی میں متعدد فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد کیے گئے تھے۔

تاہم اب اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ دفاع ایہود باراک نے مشرقِ وسطٰی کے لیے بین الاقوامی ایلچی اور سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کی اپیل پر منگل سے بجلی گھر کے لیے ایندھن کی فراہمی کی جزوی بحالی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

غزہ کے علاقے میں قریباً پندرہ لاکھ افراد رہائش پذیر ہیں اور بجلی گھر سے پانچ لاکھ افراد کو بجلی مہیا کی جاتی ہے جبکہ دیگر دس لاکھ افراد کے لیے بجلی اسرائیل سے براہِ راست آتی ہے۔

فلسطینی انجینئرز نے اس سپلائی پر زیادہ لوڈ نہ ڈالنے کے لیے غزہ شہر میں مرحلہ وار بلیک آؤٹ کا سلسلہ بھی شروع کیا تھا تاہم گرڈ نظام نہ ہونے کی وجہ سے یہ ممکن نہیں تھا کہ بجلی ہسپتالوں اور نکاسی آب کے نظام کی جانب منتقل کی جا سکے۔

امدادی تنظیم اوکسفیم نے بتایا تھا کہ مطابق ایندھن کی بندش کے باوجود غزہ کے سات بڑے ہسپتالوں کے پاس ڈیزل کا ضروری ذخیرہ موجود تھا تاہم ایک نسبتاً چھوٹے ہسپتال کے پاس صرف چھتیس گھنٹے کی سپلائی موجود تھی۔

تاہم اوکسفیم نے خبردار کیا تھا کہ شہر میں پانی فراہم کرنے والا نظام کو جاری رکھنے کے لیے موجود جنریٹرز چلانے کے لیے ایندھن موجود نہیں جس کا مطلب یہ ہے جیسے ہی شہر کا بجلی گھر بند ہوگا یہ نظام بھی کام کرنا چھوڑ دے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد