BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مصالحتی مذاکرات، حماس کا بائیکاٹ
حماس کا الزام ہے کہ غرب اردن میں اس کے لوگوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔
فلسطین میں شدت پسند تنظیم حماس نے اپنے سیاسی حریف فتح کے ساتھ مصالحتی مذاکرت میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات چیت دو روز بعد قاہرہ میں شروع ہونی تھی۔

رملہ سے نامہ نگار علیم مقبول کے مطابق حماس کا الزام ہے کہ فتح نے ابھی تک ان سیاسی قیدیوں کو رہا نہیں کیا ہے جنہیں اس نے غرب اردن میں قید کر رکھا ہے۔

گزشتہ برس کے پر تشدد واقعات کے بعد سے غرب اردن پر فتح کا کنٹرول ہے جبکہ غزہ میں حماس کی حکمرانی ہے۔ مصر دونوں فریقوں کے درمیان سمجھوتہ کرانے کی کوشش کر رہا ہے اور اس کی تجویز ہے کہ وہ ایک قومی حکومت تشکیل دیں۔

دمشق اور غزہ میں حماس کے اعلی رہنماؤں نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ وہ مذاکرات کا بائیکاٹ کریں گے کیونکہ بقول ان کے صدر محمود عباس کی جماعت فتح نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا ہے۔

جون دو ہزار سات کے بعد دونوں متحارب جماعتوں کےدرمیان پہلی مرتبہ مصالحتی مذاکرات ہونے والے تھے۔

حماس اسرائیل کے وجود کو تسلیم کرنے سے انکار کرتا ہے۔

نامہ نگاروں کے مطابق دونوں جماعتوں نے اپنے اپنے کنٹرول والے علاقوں میں اپنے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈال کر خاموش کیا ہے۔

دونوں نے یہ اعتراف کیا ہے کہ ان کے آپسی جھگڑے سے فلسطینی جدوجہد کو بہت نقصان پہنچ رہا ہے لیکن کسی نے بھی مصالحت کے لیے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا ہے۔

اس سے قبل صدر محمود عباس نے جب حماس کو بات چیت کی دعوت دی تھی تو ان کےقریبی ساتھیوں کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے قبل حماس کو غزہ کا قبضہ چھوڑنا ہوگا۔

محمود عباس نے پچھلے سال حماس سے اس وقت تک بات چیت کرنے سے انکار کردیا تھا جب تک حماس غزہ کا قبصہ نہیں چھوڑتی۔

اس سے قبل سعودی عرب اور یمن کی طرف سے فتح اور حماس کے درمیان سمجھوتہ کرانے کی کئی ناکام کوششیں کی جاچکی ہیں۔

نامہ نگار کے مطابق یہ مذاکرات قومی حکومت کے قیام، سکیورٹی سروسز میں اصلاحات اور صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کی مجوزہ تاریخوں پر تبادلہ خیال کی راہ میں ایک اہم قدم ہوتے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد