سینیگال: حماس اور فتح میں مذاکرات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطین کے دو حریف دھڑوں حماس اور فتح کے درمیان سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں دو روزہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ بات چیت کے اختتام پرایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ملاقات سے اعتماد اور باہمی ہم آہنگی کی فضا بحال ہوئی ہے۔ فلسطین کے ان دو دھڑوں میں جون 2006 میں حماس کے غزہ کا زبردستی کنٹرول حاصل کرنے کے بعد شدید مخالفت پائی جاتی ہے۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے غزہ پر حماس کے قبضے کو بغاوت قرار دیتے ہوئے حماس کے اتحادیوں کی کا بینہ کو معطل کردیا تھا اور اسرائیل سے مذاکرات دوبارہ شروع کر دیے تھے۔ سینیگال ان مذاکرات کی میزبانی اس وجہ سے کر رہا ہے کیونکہ اس کے صدر عبدالئی وید اس وقت اسلامی سربراہی کانفرنس کے سربراہ ہیں۔ سینیگال کے حکام کا کہنا ہے کہ ان مذاکرات کا مقصد ’فلسطینی خاندان کے درمیان اختلافات کا خاتمہ اور مفاہمت پیدا کرنا ہے‘۔ ڈاکار میں منعقد ہونے والے ان مذاکرات کے سلسلے کی پہلی ملاقات کے بعد جاری کیے جانے والے مشترکہ بیان پر حماس کے نمائندہ عماد خالد علامی اور فتح کی جانب سے سینیگال میں فلسطینی سفارت کار حکمت زید کے دستخط موجود تھے۔ غزہ میں حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے فلسطینی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غرب اردن میں حماس کے ارکان کی گرفتاریاں بند کر دیں۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’حماس نے مذاکرات کی طرف قدم بڑھائے ہیں اور اب فلسطینی صدر اور غرب اردن میں فتح تنظیم سے مطالبہ ہے کہ وہ بھی ایسے ہی اقدامات کرے جس سے ان کی سنجیدگی اور اچھی نیت ثابت ہو‘۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فتح اور حماس کے مابین ان مذاکرات سے محمود عباس کے ساتھ اسرائیل اپنی بات چیت معطل کر سکتا ہے۔ ان مذاکرات سے قبل کئی ممالک جن میں مصر اور یمن بھی شامل ہیں نے حماس اور فتح کے درمیان اختلافات ختم کرنے کی کوششیں کی تھیں۔ واضح رہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے پچھلے سال حماس سے اس وقت تک بات چیت کرنے سے انکار کردیا تھا جب تک حماس غزہ کا قبضہ نہیں چھوڑتی۔ | اسی بارے میں محمود:حماس کو مذاکرات کی دعوت05 June, 2008 | آس پاس غزہ میں جنگ بندی کی پیشکش25 April, 2008 | آس پاس حماس کا وفد قاہرہ میں24 April, 2008 | آس پاس اسرائیل سے سیز فائر ہو سکتا: حماس22 April, 2008 | آس پاس ’حماس اسرائیل کو تسلیم کرے گا‘21 April, 2008 | آس پاس غزہ:اسرائیلی حملے میں دو ہلاک01 April, 2008 | آس پاس حماس اور فتح بات چیت پر راضی24 March, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||