اسرائیل سے سیز فائر ہو سکتا: حماس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حماس کے لیڈر خالد مشعل نے کہا ہے کہ حماس اسرائیلی ریاست کے ساتھ دس سالہ جنگ بندی کے تیار ہے لیکن اسرائیل ریاست کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ فلسطین کے جلا وطن رہنما خالد مشعل کا بیان سابق امریکی صدر جمی کارٹر کےاس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں جمی کارٹر نے کہا تھا کہ حماس اسرائیل کو ہمسایہ قبول کرنے کے لیے تیار ہے۔ جمی کارٹر نے، جو مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں، اسرائیل میں آنےسے پہلے شام میں فلسطینی رہنماء خالد مشعل کے ساتھ ملاقات کی تھی۔ خالد مشعل نے کہا کہ حماس نے غرب اردن ، غزہ اور یورشلم کے مشرق میں اس خطے پر جس پر اسرائیل نے 1967 کی جنگ میں قبضہ کر لیا تھا، فلسطینی ریاست کی حمایت کی ہے۔ خالد مشعل نے کہا کہ یورشلم ہر صورت میں فلسطینی ریاست کا دارالخلافہ ہونا چاہیے ۔ خالد مشعل نے پیشکش کی ہے کہ فلسطینی اسرائیل کو تسلیم کرنے کےمتبادل کے طور پر اسرائیل کے ساتھ دس سال تک جنگ بندی کا معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہیں بشطریکہ اسرائیل 1967 کی سرحدوں پر واپس چلا جائے۔ ادھر اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے سابق امریکی صدر جمی کارٹر کے ساتھ ملاقات سے انکار کر دیا ہے۔ جمی کارٹر نے اسرائیل کے دورے کے دوران کہا کہ اناپولیس میں اسرائیل اور فلسطینی رہنماؤں کی ملاقات کے بعد مشرق وسطیٰ میں قیام امن کا عمل رک گیا ہے۔ سابق امریکی صدر نے حماس کے رہنما سے ملاقات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل ہر اس شخص کے ساتھ ملاقات سے انکاری ہیں جس کے ساتھ بات چیت ہونی چاہیے۔ جمی کارٹر سے جب کہا گیا کہ حماس تو ایک دہشتگرد تنظیم ہے اور اس کے ساتھ بات چیت کیسے کی جا سکتی ہے تو جمی کارٹر نے کہا کہ پی ایل او بھی ایک وقت دہشتگرد تنظیم گردانی جاتی تھی لیکن اس اب اسی کےساتھ بات چیت کی جاتی ہے۔ جمی کارٹر نے اسرائیلی فوجی گیلٹ شیلٹ کی رہائی کے حوالے سے کہا کہ اسرائیلی فوجی کی رہائی اس لیے ممکن نہیں ہو پا رہی ہے کہ دونوں فریق ایک دوسرے سے بات کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ |
اسی بارے میں حماس سے حملے بند کرنے کی اپیل18 April, 2008 | آس پاس جمی کارٹر خالد مشعل سے ملیں گے18 April, 2008 | آس پاس ’1.27 بلین ڈالر کا حماس ہٹاؤ منصوبہ‘05 March, 2008 | آس پاس حماس اور فتح بات چیت پر راضی24 March, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||